شیموگہ پولیس کو وزارت داخلہ ارگاگیانیندرا نے جاری کی نوٹس
شیموگہ،23؍فروری (ایس او نیوز) شیموگہ میں بجرنگ دل کے کارکن ہرشاکے قتل کے معاملے میں ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیاگیاہے اور مزید تحقیقات کیلئے ملزمان کوپولیس کسٹیڈی میں دینے کی مانگ کی گئی ہے۔اس بات کااظہارارگاگیانیندرانے کیا ہے۔
انہوں نے آج اس سلسلے میں نامہ نگاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے شیموگہ پولیس کو نوٹس جاری کی ہے،ہرشاکے قتل کی واردات،سماج دشمن عناصر اور پولیس کے طریقے کار پر ہمیں شک ہے،اس لئے ڈی جی ،آئی جی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرشا کے قتل کے ملزمان پرکوٹے اور دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں کئی معاملات درج ہونے کی بات سامنے آئی ہےلیکن ایسے میں ان پانچ سالوں کے درمیان پولیس نے کیا کارروائی کی ہے،اس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔