ممبئی ہوائی اڈے کا نام بدلنے پر شیوسینا کارکنان برہم، اڈانی کا ہورڈنگ پھاڑ ڈالا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:07 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا کارکنان کے ایک گروپ نے پیر کی دوپہر چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے) کے باہر اڈانی ائیرپورٹ ہولڈنگ لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کے ذریعہ لگائے گئے ایک ہورڈنگ کو توڑ دیا۔ سنجے کدم اور دیگر شیوسینا لیڈر کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے سی ایس ایم آئی اے کا نام اچانک اڈانی گروپ کے برانڈ نام سے بدلنے پر اعتراض ظاہر کیا اور ائیر پورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

سائٹ پر موجود ایک شیوسینک نے کہا کہ اے اے ایچ ایل کو صرف ممبئی ہوائی اڈے کا مینجمنٹ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ نام وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ یہ مہاراشٹر کے لوگوں کی بے عزتی ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ اس درمیان ’چھترپتی شیواجی مہاراج کی جے ہو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے شیوسینا لیڈران و کارکنان ائیرپورٹ احاطہ میں موجود باغیچے پر چڑھ گئے، زعفرانی پرچم لہرایا، اور پھر وہاں سے باہر نکلنے سے پہلے انگریزی و مراٹھی میں اے اے ایچ ایل نام کے ہورڈنگ کو پھاڑ دیا اور اکھاڑ کر پھینک دیا۔

اے اے ایچ ایل کے ایک ترجمان نے اس تعلق سے کہا کہ کمپنی نے گزشتہ مہینے مشہور ہوائی اڈے کی ذمہ داری لینے کے بعد صرف اڈانی ائیرپورٹس برانڈنگ کے ساتھ پچھلی برانڈنگ کو بدل دیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سی ایس ایم آئی اے کی برانڈنگ یا ائیرپورٹ ٹرمینل پر موجودہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سی ایس ایم آئی اے میں برانڈنگ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے پیمانوں اور ہدایات کے مطابق عمل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...