کراچی بعد میں جائیں گے پہلے مقبوضہ کشمیر تو واپس لو

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 11:52 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)ممبئی میں کراچی بیکری  کے نام پر تنازع کے بیچ سابق وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کے اس بیان  کہ ’’کراچی بھی ایک دن ہندوستان کا حصہ ہوگا‘‘ سنجے راؤت نے طنز کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ’’کراچی بعد میں جائیں گے، پہلے وہ کشمیر تو واپس لے لو جس پر  پاکستان نے قبضہ کررکھا ہے۔‘‘ 

 یاد رہے کہ باندرہ میں واقع کراچی سویٹس کا نام بدلنے کے مطالبے پر سنیچر کو جب دیویندر فرنویس کا جواب جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں   نے کہا کہ ’’ہم اکھنڈ بھارت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں  یقین ہے کہ ایک دن کراچی بھی ہندوستان کا حصہ ہوگا۔‘‘ کراچی سویٹس کا نام بدلنے کا مطالبہ شیوسینا کے لیڈر نندگاؤنکر نے کیاہے تاہم اس کے فوراً بعد سنجے راؤت نے صفائی دی کہ یہ شیوسینا کا سرکاری موقف نہیں ہے۔انہوں  نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مذکورہ دکان 60؍ سال سے ہے۔ فرنویس کے اکھند بھارت والے بیان پر این سی پی کے ترجمان اور ریاستی وزیر نواب ملک نے ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے اتحاد کی تائید کی اور کہا کہ ’’جب برلن کی دیوار گر سکتی ہے تو یہ تینوں ملک ایک کیوں نہیں ہوسکتے۔ اگر بی جےپی تینوں ملکوں کو ملا کر ایک ملک بنانا چاہتی ہے تو ہم تائید کریں گے۔‘‘

 فرنویس بھول جانا چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس جنہیں  نومبر 2019ء میں  راتوں رات وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے 80؍ گھنٹے بعد استعفیٰ دینا پڑاتھا،  ا ب اس واقعہ کو بھول جانا چاہتے ہیں۔ پیر کو اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  سابق وزیراعلیٰ  کا کہناتھا کہ ’’اس واقعہ کو یاد رکھنے کی ضرورت  نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اب اگر مہاوکاس اگھاڑی حکومت گرتی ہے تو اس کی جگہ لینےوالی حکومت کی حلف برداری علی الصباح نہیں ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...