شیوسینا-این سی پی-کانگریس مخلوط حکومت پورے پانچ سال مکمل کرے گی: شرد پوار

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2019, 11:51 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،15/نومبر(ایس اونیوز/یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدرشردپوار نے ایک بار پھر کہاکہ مہاراشٹرمیں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی مجوزہ حکومت جلد تشکیل دی جائیگی اور وہ اپنے پانچ سال مکمل بھی کرے گی۔

انہوں نے آج ناگپور میں اس امکان کو مسترد کردیا کہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے جہاں فی الحال صدر راج ہے ۔پوارنے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تینوں پارٹیاں ریاست کو یکساں قلیل ترین پروگرام کی بنیاد پر ترقی و فروغ کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال تینوں پارٹیاں سی ایم پی پر کام کررہی ہیں اور ان کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہےاور اتفاق کے بعد ہی حتمی فیصلہ پر پہنچیں گے۔

انہوں نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ بی جے پی اور این سی پی کے درمیان سرکار کی تشکیل کے لیے بات چیت کررہے ہیں،یااس سلسلہ میں کئی تجارتی کمپنیوں کا دباؤ ہے۔ پوار نے کہاکہ ہماری کانگریس،سینا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ گفتگو جاری ہے اور ممبئی میں سی ایم پی پر بات چیت جاری ہے۔

سابق وزیراعلی فرنویس کے اس طنز پر کہ شیوسینا،این سی پی اور کانگریس کی مجوزہ حکومت چھ مہینے سے زیادہ نہیں قائم رہے گی، شردپوار نے کہاکہ "میں فڑنویس کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں ،لیکن۔مجھے اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ وہ نجومی ہیں۔میں انتخاب کے دوران ان کے استعمال کیے جانے والے الفاظ "میں دوبارہ اقتدار میں آؤ نگا،دوبارہ اقتدار میں آؤنگا ،لیکن۔یہ ممکن نہیں ہوسکا۔"

شردپوار کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سیکولرازم کا پرچم بلند کیا ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کے خلاف ہیں۔ اس سوال پر کہ اقتدار کی ساجھیداری میں کون وزیراعلی بنے گا تو انہوں نے کہا کہ یکساں قلیل ترین پروگرام کے تحت فیصلہ کیا جائیگا۔

سیاسی ذرائع کے مطابق شیوسینا کو پانچ سال کے لیے وزیر اعلی کا عہدہ دیا جائیگا جبکہ کانگریس اور این سی پی کو پانچ پانچ سال کے لیے نائب وزیراعلی کے عہدے دیئے جائیں گے۔ کانگریس کو اسپیکر کا عہدہ دیا جائیگا اور 14قلمدان اور این سی پی کو 12وزاتیں دی جائیں گی۔ اتوار کو شردپوار نئی دہلی میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں اور انہیں رازی ترین صورتحال سے مطلع کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔