کانگریس اور این سی پی سے شیو سینا کے تعلقات بہتر ہیں: ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 11:33 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ان کی اتحادی پارٹیوں یعنی این سی پی اور کانگریس کے درمیان تعلقات خوشگوار و"مثبت" ہیں اور مہا وکاس اگھاڈی (ایم وی اے) حکومت ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا رہی ہے نیز کانگریس کی یہ شکایت کی حکومت میں انھیں نظرانداز کیا جا رھا ھے, اسے ریاستی کانگریس قائدین سے ملاقات کے بعد حل کر لیا گیا۔

اتوار کے روز شیو سینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹھاکرے نے کہا کہ "(این سی پی کے سربراہ) شرد پوار کے ساتھ میرا اچھا رابطہ ہے۔ میں (کانگریس صدر) سونیا گاندھی کو کئی مرتبہ فون کرتا ہوں۔ " اور سہ فریقی ایم وی اے حکومت اچھی طرح سے کام کر رہی ھے، وزیر اعلی نے مزید کھا کے وہ تسلیم کرتے ھیں کہ پچھلے چند مہینوں میں وزراٗ جتیندر اوہاڑ، اشوک چوہان اور دھننجے منڈے کی ان کی روبرو ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ کیونکے یہ تمام وزرا کو کرونا لاحق ھوا تھا لیکن فون پر پر ایک دوسرے کے رابطے میں تھے اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ان کی ملاقاتیں ھوا کرتی ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نے اعتراف کیا کہ ریاست کی معیشت ٹھیک حالت میں نہیں ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس طرح کے بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام وزرائے اعلی سے کہا ہے کہ وہ عوامی اقدامات کے طور پر کسی چھوٹ یا سبسڈی کا اعلان نہ کریں جس کی وجہ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، کرونا کے دوران ان کے گھر سے باہر نہ نکلنے پر ان پر کی جانے والی تنقید کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، ٹھاکرے نے کہا کہ گھر بیٹھے اس پر بات چیت اور تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کیے جارہے ہیں۔

ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کے ممبئی - احمد آباد بلیٹ ٹرین منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی دارالحکومت ممبئی اور ناگپور کے مابین اس تیز رفتار رابطے کو ترجیح دیں گے۔ ٹھاکرے نے کہا، "میری حکومت کا مستقبل اپوزیشن کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اسٹیئرنگ میرے ہاتھ میں ہے۔ تھری وہیلر (آٹو رکشہ) غریب لوگوں کی گاڑی ہے۔ باقی دو پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں،"

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...