شیوسینا ،کانگریس ،این سی پی کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی دفتر میں سناٹا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 11:45 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر میں شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی کے برسراقتدار آنے کے آثار جوں جوں نمایاں ہو نے لگے عروس البلاد ممبئی میں واقع بی جے پی صدر دفتر میں سیاسی سرگرمیاں کم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہیں اور ایک طرح سے سناٹا سا چھا گیا ایک ماہ قبل نتائج ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی کے صدر دفتر میں نومنتخب اراکین اسمبلی سےلیکر دیگر لیڈران کی بھیڑ ہوا کرتی تھی خود بی جے پی کو یہ توقع تھی کہ جلد ہی مہاراشٹر میں سینا بی جے پی حکومت تشکیل دی جائے گی اس کیلئے ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا اور دو بڑی ایل سی ڈی لائٹ کا انتظام کیا گیا تھا اور حکومت کے قیام کیلئے زور و شور سے تیاریاں بھی کی جا رہی تھیں لیکن جوں ہی بی جے پی سینا کا اتحاد ختم ہوتا دکھلائی پڑا آہستہ آہستہ بی جے پی صدر دفتر میں لیڈران کی حاضری بھی کم ہوتی دکھلائی پڑی.

خود بی جے پی کے اعلی لیڈران بھی صدر دفتر نہیں آ رہے ہیں اور نہ ہی وہ ممبئی میں قیام پذیر ہیں ۔صرف وزیر اعلی دیویندر فڈنویس ہی اپنے سرکاری بنگلے ورشا سے بیٹھ کر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی لیڈر سدھیر منگنٹی وار چندر پور میں براجمان ہیں ، گریش مہاجن ناسک میئر انتخابات میں مصروف ہیں ۔ بی جے پی کے سابق ممبئی صدر آشش شیلار ممبئی کرکٹ ٹیم ایسوسی ایشن کے ہمراہ کولکاتہ پہنچے ہوئے ہیں ۔ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کولہاپور میں اپنے آبائی گاوں میںمختلف تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے دکھلائی پڑے ۔اسی طرح سے سابق وزیر تعلیم ونود تاوڑے اور پنکجا منڈے ممبئی میں مقیم ضرور ہیں لیکن ان کی سیاسی سرگرمیاں نہیں کے برابر نظر آ رہی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...