مہاراشٹر: بی جے پی-شیو سینا اِتحاد پر خطرات کے بادل، شیو سینا 135 سیٹوں کے لیے بضد

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 11:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور دونوں پارٹیاں آئندہ انتخابات 135-135 نشستوں پر لڑیں گی۔ ادھو نے مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان یہ بات کہی ہے۔ لیکن خبریں اس طرح کی بھی آ رہی ہیں کہ بی جے پی نے ابھی اس سلسلے میں کچھ بھی فائنل نہیں کیا ہے۔ بی جے پی 50-50 فارمولہ اختیار نہیں کرنا چاہتی اور بی جے پی و شیو سینا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا۔

ویسے اُدھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ 135-135 سیٹ کے فارمولے پر بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے فیصلہ کیا ہے اور ہم اسی پر کاربند ہیں اور اس اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ اُدھو ٹھاکرے کے مطابق دونوں پارٹیاں باقی نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کے لیے چھوڑ دیں گی۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں مجموعی طور پر دو سو اٹھاسی 288 نشستیں ہیں۔

دریں اثناء معروف کسان رہنماء کشور ساہو نے کل شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی، حالانکہ چند روز قبل موٹر وہیکل ایکٹ سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کیساتھ معاہدہ ہواتھا۔ ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایسے محل سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کے وکیل نے رام مندر ٹرسٹ کو لکھا، خط بابری مسجد کے پاس قبرستان کی زمین چھوڑ دی جائے

سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل نے ایودھیا میں مسلمانوں کے ایک گروپ کی جانب سے رام مندر ٹرسٹ کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ منہدم کی گئی بابری مسجد کے قریب کی پانچ ایکڑ زمین کو ’سناتن دھرم‘کے لیے چھوڑ دی جائے کیونکہ وہاں پر ایک قبرستان ہے۔

آئی آئی ایم سی: بڑھتی فیس کے خلاف تین ماہ سے جاری احتجاج بھوک ہڑتال میں تبدیل

ایشاء میں سرفہرست عوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) نئی دہلی کے طلبہ نے ہر سال دس فیصد کے اضافے سے بڑھنے والی فیس کے خلاف اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

بند کمرے میں 70 کالم نویسوں سے موہن بھاگوت کی ملاقات

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے 18 فروری کو تقریباً 70 کالم نویسوں سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے میٹنگ کے لیے مختلف زبانوں میں لکھنے والے کالم نویسوں کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اپنی تحریروں میں آر ایس ایس کے نظریات اور پیغامات کو مثبت طریقے سے پیش کر سکیں۔

  اور اب کرونا وائرس سے ہلاکت 1868 سے پار !!! متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 72 ہزار 436 تک پہنچی

چین میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1868 ہو گئی ہے۔چین کے محکمہ نیشنل ہیلتھ کے مطابق منگل تک کرونا وائرس کے مزید 1886 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 72 ہزار 436 تک پہنچ چکی ہے جن میں بیشتر کا تعلق صوبہ ...

مینگلور: بس میں سفر کے دوران خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا کنڈکٹر گرفتار؛ پتور بس ڈپو سے ہے کنڈکٹر کا تعلق

خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک کے ایس آر ٹی سی بس کنڈکٹر کو  گرفتار کرلیا گیا ہے اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُسے  جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ کنڈکٹر کی شناخت پتور بس ڈپو سے منسلک ایسوبو علی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

مودی، یوگی، شاہ کے خلاف مبینہ بیان بازی کے الزام میں مولانا توقیر رضا پر مقدمہ

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔