شیوسینا راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کی مخالفت کرے گی: ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 8:58 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،10/دسمبر (ایس او نیوز/یو این آئی) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے منگل کے روز واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پارٹی راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل (سی اے بی) کی اس وقت تک مخالفت کرے گی جب تک اس مسئلہ پر پیدا ہوئے سوالات کے جواب نہیں مل جاتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لوک سبھا نے اس متنازع بل کو منظور کیا جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم باشندوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمانوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث ہوگی ،اس کی مخالفت ملک بھر میں جاری ہے جبکہ شمال مشرق میں گیارہ گھنٹے بند کااعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیوسینا نے لوک سبھا میں کئی سوالات اٹھائے تھے ،لیکن ان کا جواب نہیں ملا ہے،
لوک سبھا میں اس کی حمایت کامقصد یہ ہے کہ ایوان میں بی جے پی کی اکثریت ہے اور راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا، دراصل ہمیں جاننا ہے کہ بی جے پی شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ خود کو محب وطن کے طور پر پیش کررہی ہے اور یہ بتانے کی۔کوشش کی۔ جارہی ہے کہ جو مخالفت کریں گے، وہ ملک دشمن ہیں ،اس سوچ کو بدلنا ہوگا۔ شیوسینا نے راجیہ سبھا میں الگ موقف ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیوسیناکے ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ ہم راجیہ سبھا الگ انداز میں اس بل پر پیش ہوں گے،کیونکہ بل کے متعلق سوالات کے حکومت کو واضح جوابات دینے ہوں گے۔شیوڈینا کے تین ممبر ہیں اور ان کی مخالفت سرکار کوبھاری پڑ سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...