شرالی میں پنچایت افسران کا دکانوں پر چھاپہ :28.45کلوگرام پلاسٹک ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th September 2019, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں پلاسٹک کے استعمال سے غلاظت بھرے کچرے کا مسئلہ پیدا ہونے کے پیش نظر اور ضلع پنچایت سی ای اؤ کی ہدایات پر پیر کو شرالی گرام پنچایت حدود کے کئی دکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 28.45 کلوگرام وزنی پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

پنچایت ترقی جات افسر چندرشیکھر، سکریٹری اُدئیے بورکر اور عملہ چھاپہ ماری کارروائی میں شریک تھا۔ شرالی میں کچرانکاسی مرکز قائم ہے اور اس کے لئے امداد بھی منظور کی گئی ہے ، شرالی گرام پنچایت حدود میں پلاسٹک استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ آئندہ سے کسی بھی دکان وغیرہ میں پلاسٹک اشیاء کا پتہ چلا تو جرمانہ عائد کرنے کا افسران نے انتباہ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...