امریکی پابندیوں کے باعث ایران کا 10 لاکھ ٹن اناج بندرگاہوں پر پھنس گیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2019, 8:33 PM | عالمی خبریں |

لندن 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ادائی گی کی مشکلات کی وجہ سے تقریبا ایک ملین ٹن اناج سے لدے 20 سے زیادہ جہاز ایرانی بندرگاہوں کے باہر پھنس گئے ہیں۔کاروباری ذرائع نے بتایا کہ بونجی اور چین کی کوکو انٹرنیشنل جیسی کمپنیاں پابندیوں کے نتیجے میں لین دین میں مشکلات کا سامنا کرہی ہیں اور انہیں یومیہ 15000 ڈالر تک اضافی لاگت کا سامنا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سنہ 2015کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے عاید پابندیوں خوراک، ادویات اور انسانی ضرورت کی بنیادی اشیاء کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔امریکہ کے ایران کے خلاف اقدامات کا مقصد تیل کی فروخت پر پابندی ہے۔ یہ پابندیاں صرف جہاز رانی اور مالی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ متعدد غیر ملکی بینکوں کو ایران کے ساتھ کام کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔مالیاتی ذرائع منجمد ہونے کے ساتھ اب بہت کم غیرملکی بنک ایسے ہیں جو ایران کے ساتھ لین دین کررہے ہیں۔ انہیں بھی لین دین میں غیرمعمولی رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے چھ مغربی اور ایرانی ذرائع نے بتایا کہ پابندیوں کے باعث ایک ماہ سے غلے سے لدے کئی جہاز امام خمینی اور بندرعباس بندرگاہوں سے باہر کھڑے ہیں۔ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بندرگاہوں سے باہر کھڑے جہازوں پر سویا بین اور مکئی سمیت اجناس کی دیگر کھیپ جو زیادہ تر جنوبی امریکا لائی گئی ہے رکی ہوئی ہے۔ایک یورپی ذریعہ نے کہا کہ انسانی ضرورت کی اشیا ایران لے جانے پرکوئی پابندی لیکن آپ کو عدم ادائیگی کی وجہ سے کئی مہینے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک اور ذریعے نے بتایا کہ ڈیلروں کو خدشہ ہے کہ بقایا جات ملنے سے سے قبل ایران کو ان اشیا کی فروخت روک نہ دی جائے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ غیر ملکی بنکوں اور ڈیلروں کی طرف سے ایران کے بائیکاٹ کا دائرہ وسیع ہورہاہے۔ کئی غیرملکی بنکوں کی طرف سے ایران کے ساتھ لین دین سے انکار کیا گیا ہے۔ستمبر میں ایران کے مرکزی بینک پر سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پرحملوں کے بعد امریکا نے تہران پر نئی پابندیاں عاید کی تھیں جن کے نتیجے میں ایران کو لین دین کے معاملات انجام دینے مزید دشواریوں میں اضافہ ہوا تھا۔ امریکا اور تین یورپی ممالک نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرایران کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا تھا۔ایرانی بندرگاہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تازہ ترین پابندیوں سے بینکوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جن چھوٹے چھوٹے بینکوں کے ساتھ ہم کام کر رہے تھے ان میں سے کچھ نے ہمیں بتایا کہ وہ اب ہمارے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔