شیواجی مہاراج کی توہین پر شندے گروپ بھی بے چین ، گورنر کے تبادلہ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 10:09 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کے معاملے میں اپوزیشن کے احتجاج  کے بعد اب حکمراں محاذ میں شامل ایکناتھ شندے گروپ کے لیڈروں کی بے چینی بھی ظاہر ہونے لگی ہے۔بلڈانہ سے شیوسینا (شندے گروپ)  کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ نے کوشیاری کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جوشخص ریاست کی تاریخ  سے واقف نہیں، اسے کہیں  اور بھیج دیا جانا چاہئے۔‘‘ دوسری طرف بی جےپی لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔  انہوں  نے پیر کو کہا کہ ’’شیواجی مہاراج ہمارے بھگوان ہیں، ہم اپنے والدین سےبھی زیادہ ان کا احترام کرتے ہیں۔‘‘

  یاد رہے کہ سنیچر کو ایک پروگرام  میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کوشیاری نے کہا تھا کہ شیواجی مہاراج  ماضی میں  رول ماڈل ہوا کرتے تھے مگر نئے زمانے کے رول ماڈل گڈکری اورپوار ہوسکتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر ہنگامہ کے بیچ اتوار کو بی جےپی ترجمان سدھانشو ترویدی نے ساورکر کے معافی ناموں کا دفاع کرتے ہوئے  یہ کہہ کر آگ میں گھی ڈال دیا کہ ’’شیواجی مہاراج  نے ۵؍ بار اورنگ زیب کو خط لکھ کر معافی مانگی تھی۔‘‘ اس کی وجہ سے ریاست بھر میں جاری احتجاج  کے بیچ شندے گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ نے پیر کو کہا کہ’’گورنر کو سمجھنا چاہئے کہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی قدریں کبھی پرانی نہیں  ہوسکتیں اوران کا موازنہ دنیا کی کسی بھی عظیم شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے مطالبہ کیا کہ ’’مرکز میں  موجودبی جےپی لیڈروں  سے میری مانگ ہے کہ وہ شخص جو ریاست کی تاریخ  سے واقف نہیں اور جو یہ بھی نہیں جانتا کہ یہاں کام کس طرح  ہوتاہے، اسے کہیں اور بھیج دیا جائے۔‘‘

 وزیراعلیٰ شندے  بھلے ہی خاموش ہوں مگر ان کے خیمے سے تعلق رکھنے والے گائیکواڈ کے اس بیان کو بی جےپی کیلئے انتباہ کے طور پر دیکھا  جارہاہے کہ اگر وہ کارروائی نہیں کرتی تو حکمراں محاذ میں اپنے اتحادی کی ناراضگی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔ گائیکواڈ  کے مذکورہ بیان کے فوراً بعد   بی جےپی لیڈر اور  مرکزی وزیر نتن گڈکری  کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل سے  ۳۰؍ سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔  ویڈیو میں  گڈکری جذباتی انداز میں   شیواجی مہاراج کی تعریف کرتے ہوئے جہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ شیواجی ان کیلئے  بھگوان ہیں  اور وہ اپنے والدین سے بھی زیادہ ان کا احترام کرتے ہیں، وہیں یہ بھی کہ رہے ہیں کہ ’’شیواجی مہاراج کی زندگی ہمارے کیلئے مشعل راہ ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...