لنگن مکی ڈیم میں موجود پانی سے صرف 25د ن تک ہی بجلی کی پیداوار ممکن : اگلے پندرہ دنوں میں بارش نہیں ہوئی تو بجلی کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th June 2023, 9:32 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل: 6؍جون(ایس اؤ نیوز )پڑوسی ضلع شموگہ میں واقع لنگن مکّی ڈیم میں اب صرف اتنا ہی پانی کا ذخیرہ  موجود ہے کہ اس کے ذریعے صرف  20سے 25دن  تک کے لئے ہی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگر اگلے پندرہ دنوں میں بارش نہیں ہوئی تو  بجلی کی پیداوار بند ہوسکتی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شراوتی کی وادی میں موجود لنگن مکی، مہاتماگاندھی ، شراوتی اور گیرسوپا بجلی پلانٹ کےلئے ریاست کے سب سے بڑے (151ٹی ایم سی فٹ حجم ) ڈیم لنگن مکی سے ہی پانی سپلائی کیا جاتاہے۔  5جون یعنی پیر کو ڈیم میں پانی کی سطح 1746.9فٹ کو پہنچی ہے اور صرف 16ٹی ایم سی (10.4فی صد) ہی پانی بچا  ہے۔ اگر پانی کی سطح 1743فٹ سے نیچے چلی جاتی ہے تو لنگن مکی بجلی پلانٹ کےلئے پانی سپلائی روک دی جائے گی۔ اسی طرح پانی کی سطح  1724فٹ کو پہنچتی ہے تو ریاست میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے شراوتی بجلی پلانٹ کو بھی پانی سپلائی بند کیا جائے  گا۔

ذرائع کے مطابق کے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ان 4بجلی پلانٹوں سے یومیہ 285سے 300ملین یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس کامطلب یہ ہوا کہ ڈیم میں موجود  پانی سے اگلے صرف 20سے 25دن تک ہی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اس کے بعد پانی کی سطح ڈیڈ اسٹوریج کو پہنچ جائے گی۔

ریزرو کردہ ڈیموں میں بھی پانی خالی:لنگن مکی ڈیم کےلئے ریزرو کردہ چکرا اور ساوے ہکلو ڈیموں میں بھی  پانی کم ہونے کی وجہ سے بہاؤ رک گیا ہےاور اب شراوتی وادی میں بجلی پیدا کرنے کےلئے لنگن مکی کا پانی ہی سہارا ہے۔ بجلی کی پیداوار کےلئے ڈیم سے روازنہ 2900سے 3000 کیوسک پانی کا استعمال ہوتاہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی پیشگی جانکاری کے مطابق مانسون کو شروع ہونے میں ایک ہفتہ کی دیری ہوسکتی ہے۔ اس دوران بحر عرب میں ہوائی دباؤ میں کمی کے آثار دیکھے گئے ہیں جس کے چلتے مانسون کی شروعات میں مزید دیری ہونے کا  خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

بجلی کی مانگ میں اضافہ : امسا ل موسم گرما میں امید کے مطابق بارش نہ ہونے سے بجلی کی مانگ میں اضافہ دیکھاگیا ہے۔ عام طورپر موسم گرما میں بجلی پلانٹ سے زیادہ مانگ نہیں کی جاتی ہے ، ویسے لنگن مکی ڈیم کا پانی بھی بہت ہی احتیاط اور فوری ضرورت پر ہی استعمال کیاجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ موسم گرما میں تھرمل پاور پلانٹ پر زیادہ دباؤتھا ۔ تھرمل پاورپلانٹ میں مختلف وجوہات کی بنا پر بجلی  پیداوار میں کمی ہوتی ہے تو ہائیڈرو پاورپلانٹ سے بجلی کا مطالبہ کیا جاتاہے۔ اگر اگلے 15دنوں میں ملناڈ علاقےمیں بارش نہیں ہوتی ہے تو بعد میں  والے 10دنوں میں لنگن مکی ڈیم کا پانی اپنی کم تر سطح کو پہنچ جانے سے بجلی پیداوار بند ہونے کا خطرہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...