شیموگہ :بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل میں استعمال کی گئی تھی دوسری ریاست کی کار؛ ایس پی نے دی جانکاری

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2022, 12:28 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ ،26؍ فروری (ایس او نیوز)  ہندوتوا کارکن ہرشا قتل کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد نے بتایا کہ ملزمین نے اس واردات کے لئے جو کار استعمال کی تھی وہ ضبط کی گئی ہے جو کرناٹک میں نہیں بلکہ دوسری ریاست میں رجسٹرڈ ہے ۔ اس کے علاوہ واردات کے بعد فرار ہونے کے لئے ایک اور کار کے علاوہ موٹر بائک کا بھی  استعمال کیا گیا تھا۔ وہ گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔

اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ تاحال 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہیں 14 دنوں کے لئے  تحویل میں لیا گیا ہے اور اس معاملے میں ملوث تمام ملزمین کے بارے میں ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ بیرون ریاست کی یہ کار کس کی ہے؟ شیموگہ کیوں پہنچی ؟ اس گاڑی کا مالک کون ہے ؟  اس بات کی بھی تفتیش ہورہی ہے ۔

ویڈیو کال کرنے والوں کا پتہ چل گیا :ضلع ایس پی نے  یہ بھی بتایا کہ حالانکہ ہرشا کے گم شدہ موبائل فون کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن قتل سے پہلے  ہرشا کو جن لوگوں  نے ویڈیو کال کیا تھا ان کا پتہ چل گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کو تلواریں دکھا کر دھمکانے والے لوگوں کی بھی شناخت کرلی گئی ہے  اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔

ایس پی لکشمی پرساد نے یہ بھی بتایا کہ ہرشا مرڈر کیس میں 'ساتو اینڈ گینگ' اور کسی بھی تنظیم  کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی تحقیق کی جارہی ہے ۔ 

گرفتار شدہ ملزمین کے بارے میں ایس پی نے بتایا کہ کاشف اور آصف پر پانچ  ، ریحان پر تین اور افنان پر دو لاء اینڈ آرڈر کے معاملے پہلے سے درج ہیں ۔ بقیہ ملزمین پر ڈکیتی ، چوری وغیرہ کے بہت سے معاملے درج ہیں ۔ جبکہ مقتول ہرشا پر دو کریمنل مقدمات درج تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...