شموگہ کے شکاری پور میں ریزرویشن کو لے کر کیا گیا احتجاج تشدد میں تبدیل؛ پولس لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2023, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

شکاری پور:27؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے مکان کے قریب کیا گیا احتجاجی مظاہرہ اس وقت پرتشدد ہوگیا جب احتجاجیوں نے پولس بیریکیڈ کو توڑنے کی کوشش کی جس پر پولس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ مشتعل احتجاجیوں نے بعد میں پتھراؤ شروع کردیا، جس کے بعد حالات پر قابو پانے کے لئے یہاں انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔ فی الحال حالات زیر قابو بتائے گئے ہیں۔

ذرائع کی اطلاع کے مطابق بنجارہ کمیونٹی کے لوگوں کی طرف سے ایس سی میں داخلی ریزرویشن پر اے جے سداشیو پینل کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنے کے لئے مرکز کو سفارش کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے پیر کو شکاری پور میں احتجاجی مظاہرہ ہورہا تھا،جب پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی رہائش گاہ پر پتھراؤ شروع کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ پتھراؤ میں سرکل پولس انسپکٹر سمیت چار پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مشتعل عوام نے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جےپی پارلیمنٹری کمیٹی کےممبر بی ایس یڈیورپا کے گھر پر پتھراؤ کرتےہوئے گھر کی کھڑکیوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں اور ایس پی جی کےمتھن کمار سمیت پولس کی زائد فورس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر صبح شکاری پور کے امبیڈکر سرکل پر بنجارہ سماج کی قیادت میں ہزاروں احتجاجی جمع ہوئے تھے۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ  سداشیو کمیشن کی رپورٹ مرکز کو سفارش کئے جانےسے ہماری اندرونی ریزرویشن پالیسی کو نقصان پہنچے گا، اور یہ سفارش ہماری زندگی کو خطرےمیں ڈالے گی ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کےخلاف احتجاجیوں نے نعرےبازی کی۔ پھر وہیں پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی اور بی ایس  یڈیورپا کی تصویر والےفلیکس کو پھاڑ کر نذر آتش کردیا۔

احتجاجی گروہ در گروہ سرکل  سے نکل کر شہر کے مالیرکیری میں واقع یڈیورپا کے گھر کی طرف بڑھنے لگے۔ انہیں روکنے کےلئے پولس نے تین طرف بیریکیڈ لگارکھے تھے۔ احتجاجی جب دو جگہوں پر لگائے گئے بیریکیڈکو توڑ کر آگے نکلنے لگے تو انہیں روکنے کےلئے پولس نے لاٹھی چارج کردیا۔ تب مشتعل احتجاجیوں نے پلٹ کر چپل اور پتھرپھینکنے لگے۔ اس موقع پر شکاری پور دیہی پولس تھانہ سرکل انسپکٹر لکشمن، شہری پولس تھانہ پی ایس آئی منجوناتھ، کانسٹبل شنکر گوڈا اور کانتا راجو زخمی ہوئے جن کے سروں پر چوٹ لگنےکی بات کہی جارہی ہے۔

اس طرح احتجاجیوں نے شکاری پور میں لگائے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کے فلیکس بھی نکال پھینکے اور 27فروری کو یڈیورپا کے جنم دن کے موقع پر تقسیم کی گئی ساڑیوں کو بھی عورتوں نے جلاکر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔