کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم
کاروار ،10 / ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے کی سہولت شروع کی ہے ۔
اس تعلق سے کے جارج وزیر برائے ایندھن نے بتایا کہ گروہہ جیوتی اسکیم سے ریاست کے اندر غریب اور متوسط طبقے کے 1.5 کروڑ عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنے سابقہ مکان میں 'گروہہ جیوتی' کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے ۔ لیکن بہت سے لوگ کرایے کا مکان بدلنے یا کسی اور خاص وجہ سے اپنی رہائش تبدیل کرنے کی صورت میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ اب سافٹ ویئر میں تبدیلی لاتے ہوئے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ہم نے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی اپنی روش پر عمل کیا ہے ۔
اسی طرح ہیسکام کی منیجنگ ڈائریکٹر وئیشالی ایم ایل نے کہا کہ صارفین کی طرف سے ڈی لنک سہولت کا بہت زیادہ مطالبہ ہو رہا تھا ۔ اب سافٹ ویئر میں ضروری تبدیلی کی گئی ہے ۔ صارفین کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
بتائے اعداد و شمار کے مطابق ہیسکام تحت آنے والے سات اضلاع میں جولائی 2024 کے اختتام تک جملہ 33.25 لاکھ افراد نے گروہہ جیوتی اسیکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے جبکہ 32.67 افراد نے اس کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔
اپنے پرانے رجسٹریشن سے آر آر نمبر ڈی لنک کرکے نئے نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کرنے کے لئے اس لنک کا استعمال کریں :https://sevasindhu.karnataka.gov.in/GruhaJyothi_Delink/GetAadhaarData.aspx
اگر کرایے کا مکان ہو تو اس بات کی جانچ کر لینا چاہیے کہ اس مکان میں پہلے قیام کرنے والوں نے اگر اسکیم کے لئے رجسٹریشن کیا تھا تو انہوں نے اپنا رجسٹریشن ڈی لنک کیا ہے یا نہیں ۔ اگر نہیں کیا ہے تو پہلے ان کا رجسٹریشن ڈی لنک کرنے کے بعد پھر نیا رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔