نائیجیریا میں شیعہ مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 42 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 1st November 2018, 7:49 PM | عالمی خبریں |

کادونا/لندن ، یکم نومبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس اونیوز)نائیجیریا میں قید ایک شیعہ مذہبی رہنما کی رہائی کے لیے جاری تحریک نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حکام نے دارالحکومت ابوجا میں ان کے پیروکاروں کو ہدف بناتے ہوئے گزشتہ دو روز کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ان کے 42 ارکان کو ہلاک کر دیا۔اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا (آئی ایم این) نے، جن کے سینکڑوں ارکان نے اپنے لیڈر ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے تھے، کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان کے حامیوں پر گولیوں سے فائرنگ کی۔زکزکی سن 2015 سے جیل میں ہیں جب فوج نے ان کے احاطے اور قریب واقع مسجد پر فائرنگ کر کے سینکڑوں پیروکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد دفن کر دیا تھا۔آئی ایم این کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ منگل کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 بتائی گئی تھی جب کہ 7 افراد زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔پیر کے روز فوج نے ابوجا کے مضافات میں مظاہرین پر گولیاں چلائیں جب کہ منگل کے روز پولیس نے شہر کے مرکز میں احتجاجیوں پر فائرنگ کی۔پولیس نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا تھا کہ اس نے آئی ایم این کے 400 ارکان کو پکڑ لیا ہے۔ تاہم بیان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔فوج اور پولیس کے ترجمانوں نے متعدد ٹیلی فون کالز کے باوجود ہلاکتوں کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔ پیر کے روز فوج نے کہا تھا کہ آئی ایم این کے تین ممبر ہلاک ہوئے تھے۔زکزکی پر 2015 کے تشدد کے حوالے سے اس سال اپریل میں قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام نے اس سلسلے میں اس عدالتی حکم کو نظرانداز کر دیا جس میں زکزکی کی رہائی کا حکم دیا تھا، جس پر ان کے پیروکاروں نے مشتعل ہو کر مظاہرے شروع کر دیے۔آئی ایم این کے فورسز کے ساتھ گاہے بگاہے تصادم ہوتے رہتے ہیں۔ اپریل میں پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس استعمال کی، جس میں آئی ایم این کے مطابق کم از کم 4 افراد ہلاک ہو ئے۔نائیجیریا کے صدر محمدو ماضی میں شیعوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔ تاہم اس وقت ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری ہلاکتوں کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی۔ اس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز ہلاکتو ں کے سلسلے میں زیادہ تر خاموش رہی ہیں۔نائیجیریا کی 19 کروڑ کی آبادی میں سے نصف تعداد مسلمانوں کی ہے۔ ان میں اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے جب کہ زکزکی کے پیروکاروں کی تعداد لگ بھگ 30 لاکھ ہے۔ اس ملک میں شیعہ فرقہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد قائم ہوا تھا۔نائیجیریا میں شیعوں کے خلاف پکڑ دھکڑ پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...