سینٹروسٹا کی جگہ ہیلتھ کے شعبے کو بہتر بنانے پر پیسہ خرچ ہونا چاہیے: آنند شرما

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)  کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ سنٹرل وسٹا منصوبے اور دوسرے ایسے منصوبوں کو روکا جائے اور ان پر خرچ ہونے والے پیسے کا استعمال ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے بہتر بنانے کے لئے کیا جائے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ سینٹرل وسٹا منصوبے اور 17 ریاستوں کی دارالحکومت میں سینٹرل سیکرٹریٹ کے منصوبوں کو روکا جائے۔ قومی بحران کے وقت عالی شان عمارتوں کی تعمیر پر 25000 کروڑ روپے خرچ کرنا پبلک فنڈز کا غلط استعمال ہے۔شرما نے کہا کہ ملک وسائل کا سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اور عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کی صورت میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...