شیخ عبدالرحمن السدیس کا مسجد حرام کی سیکورٹی قیادت کو خراجِ تحسین

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 7:38 PM | خلیجی خبریں |

 دبئی، 25جنوری (آئی این ایس انڈیا) مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حج اور اور عمرہ سیکورٹی کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد بن وصل الاحمدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسجد حرام کی سیکورٹی کے لیے اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل یوسف بن سحمی الخدیدی اور مذکورہ فورس کے انسانی وسائل کے امور کے سربراہ کرنل ممدوح بن بنیہ الحازمی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر شیخ السدیس نے کرنل الخدیدی کو مسجد حرام کی سیکورٹی فورس کا کمانڈر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس اقدام پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شیخ السدیس نے مسجد حرام کی سیکورٹی فورس کی کوششوں اور زائرین کی سلامتی برقرار رکھنے کے سلسلے میں اس فورس کے مستقل کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہل کار اللہ کے گھر کے حوالے سے ایک عظیم خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر شیخ السدیس نے حرمین شریفین کے سیکورٹی اور انتظامی امور سے متعلق متعدد ذمے داران کے اکرام میں انہیں اعزازات سے نوازا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم

سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر یعنی اتوار  سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالسلام دامدا ابوپھر ایک بار صدر منتخب، عبدالمعیز جوکاکوبنے جنرل سکریٹری

بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی  مجلس انتظامیہ نے آئندہ میعاد کے لئے عبدالسلام دامدا ابو کو پھر ایک بار صدر منتخب کیا ہے جبکہ  عبدالمعیز جوکاکو کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاہے۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض (سعودی عربیہ )  کے  لئے  عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر منتخب ہوگئے، جبکہ  عقبہ لنکا نائب صدر، ارشاد احمد شیخ  نائب سکریٹری، سید فہد لنکا محاسب و خازن اور  نصیف ائیکری  کو جماعت کے  ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران ...

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...