شان پولاک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کفایتی گیندباز

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:54 PM | اسپورٹس |

دبئی،16/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اس سیزن کا آغاز ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے مابین 19 ستمبر سے ہوگا۔

آئی پی ایل 2020 کے آغاز سے پہلے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں کن گیندبازوں نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ لاست ملنگا کے نام ہے۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے کھیلنے والے ملنگا لیگ کے 122 میچوں میں 170 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر لیگ اسپنر امیت مشرا ہیں۔ مشرا کے 147 میچوں میں 157 وکٹیں ہیں۔آئی پی ایل میچ میں عمدہ کارکردگی کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کے پاس ہے۔ ممبئی کی طرف سے کھیلنے والے جوزف نے گذشتہ سال حیدرآباد کے خلاف 3.4 اوورز میں 12 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اس فہرست میں پاکستان کے سہیل تنویر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تنویر نے سال 2008 میں 14 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

آئی پی ایل میں بہترین اوسط کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا کے نام رہا۔ انہوں نے 18 میچوں میں 17.93 کی اوسط سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیگ میں رباڈا کی 31 وکٹیں ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیائی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈگ بالنگر (18.72) ہیں۔کاگیسو ربادا کے نام بھی آئی پی ایل میں بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ ہے۔ رباڈا نے لیگ میں اسٹرائک ریٹ 13.2 کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس فہرست میں دو نمبر پر حیدرآباد کے لئے کھیلنے والے آشیش ریڈی (14.5) کا نام ہے۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے جیمس فوکنر کے نام ہے۔ فوکنر یہ کارنامہ دو بار کرچکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے ہندوستان کے جے دیو انادکات نے بھی فوکنر کی طرح لیگ میں دو بار میچ میں پانچ وکٹ لیے ہیں۔آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ کفایتی بولنگ کا ریکارڈ مشترکہ طور پر فیڈل ایڈورڈز، آشیش نہرا اور یوزویندر چہل کے نام ہے۔ تینوں نے ایک میچ میں چار اووروں میں 1.50 کی اکونومی کے ساتھ رنز دیئے ہیں۔آئی پی ایل کے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ چنئی سپر کنگز کے لئے کھیلنے والے آل راؤنڈر ڈوین براوو کے نام ہے۔ براوو نے آئی پی ایل 2013 میں 18 میچوں میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔ براوو کے علاوہ کسی بھی گیندباز نے سیزن میں 30 یا اس سے زیادہ وکٹیں نہیں لیں۔شان پولک کے پاس آئی پی ایل کی تاریخ کاسب سے کفایتی بولنگ کا ریکارڈ ہے۔ پولک نے لیگ میں صرف 6.54 کی اکونومی سے رنز دیئے ہیں۔ تاہم پولاک صرف 13 میچ کھیلے ہیں۔ لیگ میں 46 میچ کھیلنے والے افغانستان کے راشد خان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ راشد نے ٹورنامنٹ میں 6.55 کی اوسط کے ساتھ رنز دیئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...