مندر میں پوجا کرتے وقت گرے ششی تھرور، سر میں آئی چوٹ، لگے 6 ٹانکے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 10:44 PM | ملکی خبریں |

ترینت پورم، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے تریونت پورم سے موجودہ ایم پی ششی تھرور ایک مندر میں پوجا کے دوران گر پڑے۔اس میں انہیں سنگین چوٹ آئی ہے،علاج کے لئے انہیں تریونت پورم کے جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،انہیں پیشانی میں گہری چوٹ لگی ہے،علاج کر رہے ڈاکٹر کے مطابق وہ خطرے سے باہر بتائے جا رہے ہیں لیکن پیشانی میں انہیں چھ ٹانکے لگے ہیں،تھرور مندر میں تلابھرم پوجا کر رہے تھے۔تلابھرم ایسی پوجا ہے جو کیرالہ کے کچھ گنے چنے مندروں میں ہی ہوتی ہے۔اس پوجا میں ان کے وزن کے برابر قربانی دی جاتی ہے،دیوی دیوتا جو کچھ عقیدت پیش کرنا ہے، اس سے پہلے اس کے وزن کے برابر تولا جاتا ہے، مندروں میں وزن کے لئے بڑی بڑی مشینیں لگی ہوتی ہیں۔تھرور پھر اس بار ترواننت پورم سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار ہیں۔اس سیٹ سے دو بار کانگریس کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھرور کا مقابلہ بی جے پی لیڈر اور میزورم کے سابق گورنر کمانیم راج شیکھرن اور سی پی آئی ایم ایل اے اور ریاست کے سابق وزیر سی دواکرن سے ہے۔تھرور اس سیٹ سے پہلی بار 2009 میں انتخابات لڑے تھے۔اس بار ان کو ایک لاکھ سے تین ووٹ کم ملے تھے، لیکن 2014 میں وہ تقریبا 15000 ووٹوں کے فرق سے جیتے،بعد میں ان کی بیوی سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔اس بار سبریملا مندر تنازعہ میں کودنے کی وجہ سے نائر کمیونٹی کا ان کا روایتی ووٹ بینک بھی گھٹا ہے،اسے دیکھتے ہوئے ششی تھرور نے پارٹی ہائی کمان کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ مقامی پارٹی لیڈر ان انتخابی مہم میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔