شرجیل جانتے تھے کہ وہ کس سے ملنے جا رہے ہیں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2017, 3:39 PM | اسپورٹس |

کراچی،9ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی ٹریبونل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ 30اگست کو شرجیل خان پر پانچ سالہ پابندی عائد کیے جانے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔60صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دو گیندیں (جن پر رنز نہیں بنے)بک میکر سے طے شدہ منصوبے کے تحت کھیلی تھیں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شرجیل خان نے نو اور دس فروری کی درمیانی رات آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے حکام کے سامنے اپنے بیان میں یہ انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے دوران خالد لطیف نے ان سے فکسنگ کے طریقوں کے بارے میں گفتگوکاآغازکیاتھا۔شرجیل خان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں بھی خالد لطیف ان سے مستقل رابطے میں رہے تھے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شرجیل خان نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں یہ اعتراف بھی کیا کہ انھیں یہ معلوم تھا کہ وہ دبئی میں کس سے ملنے جارہے ہیں۔تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرجیل خان نے 17 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ خالد لطیف نے ان سے یہ کہا کہ کرکٹر ناصر جمشید کا اصرار ہے کہ ہمیں اس شخص سے ملنا چاہیے جوان(ناصرجمشید)کا دوست ہے۔شرجیل خان نے اپنے بیان میں یہ بات بھی تسلیم کی کہ خالد لطیف نے ان سے یہ بھی کہا کہ ناصر جمشید نے اپنے جس دوست سے ملنے کا کہا ہے وہ اچھی ساکھ کا حامل نہیں ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شرجیل خان کا ایک شخص کے کردار کے بارے میں جانتے ہوئے بھی اس سے ملنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے الزام کو تقویت دیتا ہے۔تفصیلی فیصلے میں شرجیل خان کی یوسف انور نامی اس شخص سے ملاقات اور اس میں فکسنگ کے طے کیے گئے تمام معاملات کا بڑی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور برطانوی کرائم ایجنسی کے پاس اس بارے میں ایک جیسی معلومات موجود تھیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ٹریبونل نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے کہ شرجیل خان کسی پرستار سے ملنے دبئی کے ایک کیفے میں گئے تھے۔ٹریبونل کا کہنا ہے کہ یہ کسی پرستار سے ملاقات ہرگز نہیں تھی کیونکہ عام طور پر کوئی بھی کرکٹر کسی پرستار سے ملنے کا انتظار نہیں کرتا۔ عام طور پر کرکٹر پرستاروں سے ملنے نہیں جاتے بلکہ پرستاروں میں کرکٹروں سے ملنے کا اشتیاق پایا جاتا ہے۔ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ شرجیل خان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیا لیکن وہ ٹریبونل کے سامنے صفائی کے لیے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...