سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا شرف کے شانہ بشانہ ہونا ہے: عبد اللہ بن زائد

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 12th October 2018, 9:22 PM | عالمی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی12اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے باور کرایا ہے کہ اْن کا ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمعرات کی شب تاخیر سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں، اس لیے کہ درحقیقت یہ شرف، عزّت، استحکام اور امید کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کہ قطر نواز میڈیا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ اور انور قرقاش نے خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب کو سیاسی طور پر ہدف بنانے کے سنگین مضمرات ہوں گے۔ انور قرقاش نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "اس صورت حال کے انسانی پہلو کی حقیقت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے البتہ سعودی عرب کو سیاسی طور پر ہدف بنانے اور اس کی شہ دینے والوں کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے۔ اماراتی وزیر مملکت کے مطابق یہ ملحوظ رہے کہ سعودی عرب کی کامیابی خطے اور اس کے عوام کے لیے پہلا انتخاب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشمیریوں کا ڈرختم ہوچکا میں دنیا میں کشمیرکا سفیر بن کرجاؤں گا اور بتاؤں گا کہ آرایس ایس کی اصلیت کیا ہے؟ مظفر آباد میں عوام سے عمران خان کاخطاب

کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے اعلان کو غلط ثابت کرنے کیلئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خاطر خواہ جواب ملنے کے بعد پوری دنیا کے اہم اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور ہیں -

کشمیر میں ہندوستان بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے:پاکستان

ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل (یواین ایچ آر سی) کے جاری سیشن میں آج جموں وکشمیر کے سلسلے میں اپنا اپنا موقف پیش کیا -47 رکن ممالک کے انسانی حقوق کی کونسل کے اہم سیشن کیلئے اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی جنیوا پہنچ چکا ہے - مشاہدین کے مطابق پاکستان نے کشمیر میں ...

عراق کے کربلا میں بھگڈر کے دوران 31 زائرین جاں بحق، سو سے زائد زخمی

عراق کے شہر کربلا میں قائم ایک مزار میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے جاری جلوس میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 31 زائرین جاں بحق ہوگئے، جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  زخمیوں میں دس کی حالت نازک بتائی گئی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کے اضافے کا بھی اندیشہ ہے۔

شیخ حسینہ سب سے طویل مدت تک قیادت کرنے والی ایشیائی خاتون رہنما: رپورٹ

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنے والی دنیا کی مشہور خواتین رہنما کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ شیخ حسینہ نے اس حصولیابی کے ساتھ ہندوستان کی اندراگاندھی، برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر اور سری لنکا کی چندریکا کماراتنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کشمیر پر پاکستان کی پالیسی پر فیصلہ کن وقت آگیاہے دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو فاتح کوئی بھی نہیں ہوگا: عمران خان کا قوم سے خطاب

کشمیر سے دفعہ 370کے ہٹنے کے بعد پاکستان نے ہرمحاذ پر اس مسئلہ کو اٹھایا لیکن چاروں طرف سے ناکامی ہاتھ لگی۔مسلم ممالک میں سے سوائے ایران کے کسی نے بھی اس مسئلہ کونہیں اٹھایا۔

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات؛ بیلٹ پیپر کے ذریعے 12 اراکین منتخب؛ پیر کو ہوگا عہدیداران کا انتخاب

بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات مورخہ 10 ستمبر کوبحرین کے فارم ہاوس میں منعقد ہوا جس میں 12 اراکین انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔  انتخابات کے لئے جناب محمد شکیل مصباح صاحب کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جنہوں نے نہایت ہی حسن خوبی کے ساتھ اپنے فرائض ...

دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسانوں کواسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ٹرک کے خفیہ خانے سے برآمد ہوئے 18افراد

گلف نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس اور کسٹمز نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ختم الشکلا سرحد سے غیر قانونی طور پر ٹرک کے اندر 18افراد کو چھپاکر لانے اور متحدہ عرب امارات میں داخل کروانے کی کوشش کوناکام کردیا ہے۔

مکہ مکرمہ کو ”اسمارٹ سٹی“ بنانے کا منصوبہ، عازمین حج وعمرہ کو سہولتیں فراہم کرنے کا مقصد، جاپانی کمپنی خدمات حاصل

سعودی عرب کی حکومت نے مکہ معظمہ کو ”اسمارٹ سٹی“ بنانے کا فیصلہ پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ کچھ دن قبل مکہ معظمہ کے گورنر اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے مکہ معظمہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کیا ۔ دنیا بھر میں یو اے ای کے اقدام کی مذمت

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کردیاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے چند دنوں قبل اعلان کیاتھا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین سول ایوارڈ دیں گے ۔

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذی الحجہ کے موقع پر خانہِ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ تبدیل کردیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کے زیر نگرانی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے اس عمل میں 160 متعلقہ اہل کاروں نے حصہ لیا۔