ہوناور کے ولکی میں خلیج مسلم شراوتی کونسل کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام؛ سات ہونہار بچوں کو دیا گیا ایوارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2019, 1:13 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور 22؍اگست، (ایس او نیوز/ مظفر شیخ) گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی  ہوناور تعلقہ کے شراوتی بیلٹ کے مختلف قصبہ کے ہونہار طلبا کو  شراوتی تعلیمی ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی بھرپور ہمت آفزائی کی گئی۔ ایوارڈ کا یہ پروگرام  20/اگست کو قصبہ ولکی میں منعقد کیا گیا۔

جن سات ہونہار طلبا کو ایوارڈ سے نوازا گیا، اُن کے نام اس طرح ہیں:   حافظ حمدان ممتاز سکری (ولکی)، فارعیہ بنت فیاض ھگلواڑی (ولکی)، عائشہ مسکان فقیر صاحب (اُپنّی)، شازمین بنت ذکریا شیخ (ہوناور)، معروف مظفر شیخ (سمسی)، مہک بنت جمشید خان (سرلگی)، انکیتا سری دھر بھٹ  (ہوناور)

جلسہ کا آغاز، معوذ ابن مختار فخرو کی تلاوت قران سے ہوا، شہزاد ابن شبیر داولجی  نے نعت پیش کی، جناب احمد سکری نے مہمانوں کا تعارف اور جناب محی الدین سکری نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ شراوتی کونسل کے نائب صدر جناب محمد حُسین سمسی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ  کونسل کا سالانہ رپورٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ سُکری نے پیش کیا۔مولوی آصف سمسی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹےندوی نے اس موقع پر حالات حاضرہ پر  گفتگو کرتے مفید مشوروں سے نوازا، آخر میں ان ہی کی دُعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...