مہاراشٹر سیاسی بحران: ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے درمیان میٹنگ ختم

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:07 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان بدھ کی شام وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار کی اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے بھی ساتھ تھیں۔ ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر صلاح و مشورے ہوئے کہ شیوسینا رکن اسمبلی ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھ کھڑے دیگر شیوسینا اراکین اسمبلی کی ناراضگی کس طرح دور کی جائے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شرد پوار نے شیوسینا میں پیدا بغاوت کی آواز کو کم کرنے سے متعلق ایک اہم مشورہ ادھو ٹھاکرے کو دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بغاوت کو کم کرنا ہے تو ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ لینا چاہیے۔

اس تعلق سے نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر جو خبر شائع ہوئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے بھی کہا ہے کہ انھیں ایکناتھ شندے کو حمایت دینے میں کوئی دقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے جو بھی فیصلہ لیں گے وہ منظور ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے کے سامنے شرط رکھی ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کریں، لیکن ادھو اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے بھی صاف لفظوں میں کہا ہے کہ وہ این سی پی اور کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کا دامن نہیں تھامیں گے۔

شرد پوار سے ملاقات سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے لوگوں سے ورچوئل خطاب بھی کیا۔ اس خطاب کے دوران انھوں نے ریاستی حکومت پر آئے بحران سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگر باغی اراکین اسمبلی ان سے یہ کہتے ہیں کہ وہ انھیں (ٹھاکرے کو) وزیر اعلیٰ کی شکل میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’سورت اور دیگر مقامات سے بیان کیوں دے رہے ہیں؟ میرے سامنے آ کر مجھ سے کہہ دیں کہ میں وزیر اعلیٰ اور شیوسینا صدر کے عہدوں کو سنبھالنے میں ناکام ہوں۔ میں فوراً استعفیٰ دے دوں گا۔ میں اپنا استعفیٰ تیار رکھوں گا اور آپ آ کر اسے راج بھون لے جا سکتے ہیں۔‘‘

ادھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ عہدہ پر کسی بھی شیوسینک کو اپنا جانشیں دیکھ کر انھیں خوشی ہوگی۔ ٹھاکرے نے یہ بھی واضح کیا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کے مشورے پر اپنی ناتجربہ کاری کے باوجود وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، اور اگر کسی شیوسینک کو لگتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نہیں سنبھال پا رہے تھے استعفیٰ دینے میں کوئی جھجک نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...