شرد پوار نے بی جے پی پر بدلے کی سیاست کرنے کا لگایا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:35 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی انتقام کی سیاست میں ملوث ہے۔ انھوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انکم ٹیکس ڈییارٹمنٹ، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ایسی دیگر ایجنسیوں کا ملک بھر میں سیاسی انتقام لینے کے لیے غلط استعمال کر رہی ہے‘‘۔

شرد پوار نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت اپنی طاقت کا استعمال کرنے کے لئے نہ صرف قوم پرست کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ زیادہ تر سینئر سیاستدان اس کے نشانے پر ہیں۔ ایسی چیزیں پہلے کبھی نہیں ہوئیں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سیاست میں 54 سال مکمل کرلیے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ ہم نے اس طرح بھید بھاؤ والی حکومت کے طور پر کبھی کام نہیں کیا‘‘۔

چار بار مہاراشٹر کے وزیراعلی رہے شرد پوار نے کہا کہ ایجنسی کے افسران مہمانوں کی طرح ہوتے ہیں، انہیں قواعد کے مطابق کام کرنا چاہیے‘‘۔ لکھیم پور کھیری پرتشدد واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوس ناک ہیں۔ اترپردیش حکومت نے اس واقعہ کے چھ دن گزر جانے کے بعد بھی کچھ نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد ہی حکومت نے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس واقعہ کی ذمہ داری لینی چاہیے کیونکہ مجرموں نے کسانوں کو قتل کیا ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...