شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، تھائی لینڈ پولیس نے جاری کیا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2022, 1:39 PM | اسپورٹس |

سڈنی 8؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور اسپن گیندبازی کے جادوگر شین وارن کی موت سے دنیائے کرکٹ صدمے میں ہے۔ 4 مارچ کو ہوئی وارن کی موت سے متعلق آج پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔ پیر کے روز تھائی لینڈ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت قدرتی ہے، اس میں ابھی تک کسی بھی طرح کی سازش کا عنصر دکھائی نہیں پڑا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کا کہنا ہے کہ ’’پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے، جس میں طبی جانکاری یہی ہے کہ شین وارن کی موت فطری ہے۔ پولیس جلد ہی اس کے مطابق وکیلوں سے بات کرے گی۔‘‘

واضح رہے کہ 52 سالہ شین وارن تھائی لینڈ میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے تھے۔ 4 مارچ کی شام ان کی موت ہو گئی اور اس خبر نے دنیائے کرکٹ کو زوردار جھٹکا دیا۔ شین وارن ایک بنگلے میں رکے ہوئے تھے جہاں ان کے کمرے میں انھیں دل کا دورہ پڑا۔ شین وارن کو ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔ تھائی لینڈ پولیس نے شروع میں ہی کہا تھا کہ اس موت میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی نظر نہیں آ رہی۔ پولیس نے شین وارن کے ساتھ تھائی لینڈ میں موجود تین دوستوں سے پوچھ تاچھ بھی کی تھی۔

اس درمیان ایرسکنے نے ’نائن نیٹورک‘ سے شین وارن کے متعلق کچھ اہم باتیں سامنے رکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ عجیب و غریب ڈائٹ پر رہتے تھے۔ حال ہی میں اس طرح کی ڈائٹ میں وہ 14 دن صرف مشروبات لے رہے تھے۔ ایسا وہ تین چار بار کر چکے تھے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس میں وہ سیاہ اور سبز جوس ہی لے رہے تھے، یا پھر سفید بَن اور مسکا، یا درمیان میں لسانیا بھرا ہوا بَن تھا۔ پوری زندگی وہ سگریٹ پیتے رہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انھیں دل کا دورہ ہی پڑا ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...