سب سے تیز ’وکٹوں کی سنچری‘ مکمل کر محمد شامی نے بنایا عالمی ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 1:17 PM | اسپورٹس |

نیپیر23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیپیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ کو کھیلے جا رہے یک روزہ کرکٹ میچ میں مارٹن گپٹل کو شکار بنانے کے ساتھ ہی ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی نے بڑی حصولیابی اپنے نام کر لی ہے۔ میکلیرین پارک میدان پر جاری میچ میں محمد شامی نے گپٹل کا وکٹ گرنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی یک روزہ میچ میں سب سے تیزی کے ساتھ 100 وکٹ پورے کرنے والے ہندوستانی ہونے کا شرف حاصل کیا ہے۔

شامی نے اس دوران عرفان پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شامی نے 56ویں یک روزہ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کا فخر حاصل کیا۔ پٹھان نے کارنامہ 59ویں میچ میں انجام دیا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر شامی نے نیوزی لینڈ کے گیندباز ٹرینٹ بولٹ کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ انھوں نے بھی 56 میچوں میں 100 وکٹ اپنے نام کیے تھے۔ اس کے علاوہ سابق ہندوستانی تیز گیندباز ظہیر خان نے 65میچوں میں، اجیت اگرکر نے 67 میچوں میں اور جواگل سری ناتھ نے 68 میچوں میں اپنے یک روزہ بین الاقوامی کیریر کے 100 وکٹ پورے کیے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...