بینگلورو : سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت - جاری ہونگے سمارٹ کارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2023, 12:49 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،6 / جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے "شکتی" اسکیم کے تحت تمام خواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی جو سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس سلسلے میں رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں ۔ 
    
اس اسکیم کے تحت طالبات اور دیگر تمام خواتین بشمول ہیجڑے کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی)، اس سے متعلقہ دیگر سرکاری بسوں اور بینگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کی  بسوں میں صرف ریاست کے اندر ہی مفت سفر کر سکیں گی ۔ 
    
البتہ کے ایس آر ٹی سی کی لگژری اور ایئر کنڈیشنڈ بسوں بشمول راج ہمسا، نان اے سی سلیپر کوچ، آئیراوتی، امباری جیسے بسوں میں میں مفت سفر کی یہ سہولت دستیاب نہیں رہے گی ۔ 
    
مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بی ایم ٹی سی کی بسوں کو چھوڑ کر کے ایس آر ٹی سی، این دبلیو کے ایس آر ٹی سی، کلیان کے ایس آر ٹی سی جیسے بقیہ سرکاری اداروں کی بسوں میں مردوں کے لئے 50% سیٹیں محفوظ رہیں گی ۔ 
    
ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اس سفر کا خرچ ادا کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے خواتین مسافروں کو شکتی سمارٹ کارڈ مہیا کیے جائیں گے ۔ 'سیوا سندھو' پورٹل کے ذریعہ درخواست دے کر یہ کارڈ حاصل کیے جا سکیں گے ۔ حکومت کی طرف سے کارڈ کی تقسیم کا عمل آئندہ تین مہینوں میں مکمل کیا جائے گا ۔ جب تک کارڈ دستیاب نہیں ہوتے ، تب تک مرکزی یا ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر اور رہائشی پتہ والا شناختی کارڈ مفت سفر کے لئے استعمال کیا جا سکے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...