شکیب الحسن کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:07 AM | اسپورٹس |

ٹاؤنٹن،18؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹاؤنٹن میں کھلیے گئے ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔

کرس گیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ایون لیوس نے 70 رنز کی اننگز کھیلی، شائے ہوپس 4 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شمرون ہیٹمائر 50 اور نکولس پورن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آندرے رسل صفر، جیسن ہولڈر 33 اور ڈیرن براوو 19 رنز بنا کر وکٹیں گنوا گئے، اوشین تھومس 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے 322 رنز کا ہدف 41.3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا، اوپنرز نے 52 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم سومیا سرکار 29 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر کرس گیل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے درمیان 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیفٹ ہینڈر اوپنر 48 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

شکیب الحسن کا ساتھ دینے مشفیق الرحیم کریز پر آئے مگر وہ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈین بولرز شکیب الحسن اور لٹن داس کی جوڑی توڑنے میں آخر تک ناکام رہے۔

لیفٹ ہینڈر آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 99 گیندوں پر 124 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 16 چوکے شامل تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور اوشین تھوماس ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

شکیب الحسن کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...