ہندو تنظیموں کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان نے ریلیز ہوتے ہی مچایا تہلکہ؛ توڑ دئے ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th January 2023, 11:19 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 30 جنوری (ایس او نیوز) شاہ رخ خان ، دیپیکا پڈوکونے اور جان ابراہم کی فلم پٹھان جس کے ایک گیت کو لے کر ملک کی سات ریاستوں میں ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کافی ہنگامہ مچایا تھا، فلم کے پوسٹرس پھاڑنے کے ساتھ ساتھ شاہ رُخ خان کے پتلے بھی جلائے گئے تھے۔ مگران سب کے باوجود فلم باکس آفس میں نئے ریکارڈ بنانے میں لگ گئی ہے۔ فلم ریلیز ہوتے ہی تھیٹروں میں عوام کا ہجوم ٹوٹ پڑا اور فلم اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے چار دن میں 400 کروڑ روپئے کا ورلڈ وائڈ کلکشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق شاہ رخ خان کی پٹھان ہندی میں 4 دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے اتنا ہی نہیں اس فلم نے ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پربھاس کی باہوبلی 2 بھی 4 دنوں میں دنیا بھر میں 400 کروڑ کما نہیں سکی تھی۔ لیکن شاہ رخ خان کے پٹھان نے یہ کمال کر دکھایا۔ اگر فلم کی کمائی اسی طرح جاری رہی تو 1000 کروڑ کا ہندسہ زیادہ دور نہیں ہے۔

شاہ رخ خان کی یہ فلم ہر روز کمائی کے ایسے اعدادوشمار دے رہی ہے جس کے بارے میں شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا۔ 'پٹھان' کو ریلیز سے قبل سات ریاستوں میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا، شاہ رخ خان کا پتلا بھی جلایا گیا۔ فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ اتنے ہنگامے کے بعد بھی 'پٹھان' باکس آفس پرپوری شان کے ساتھ ریلیز ہوئی اور صرف چار دنوں میں 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔

فلم کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کے ہیرو شاہ رخ خان نے آج پیر کو پہلی بار میڈیا سے گفتگوکی اور نام لیے بغیر فلم کے حوالے سے ہونے والے تنازع کے بارے میں بہت کچھ کہا۔ شاہ رخ  خان نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی سب سے بڑی فکر فلم کو صحیح طریقے سے ریلیز ہونے دینا ہے۔

شاہ رخ نے آج ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میں نے اقتدار میں رہنے والوں سے بات کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ فلم ہر جگہ پرامن طریقے سے ریلیز ہو۔ مجھے اس کی فکر تھی،  یہ صرف تفریح کا سامان ہے، سب کچھ آسانی سے ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوا،یہ خوشی کی بات ہے۔ خیال رہے کہ فلم کے نام اور گانے ’بے شرم رنگ‘ کو لے کرفسطائی طاقتوں کی طرف سے کافی ہنگامہ کیاگیاتھا۔ لیکن پوری اسٹار کاسٹ نے اس پر کبھی کچھ نہیں کہا۔ آج بھی شاہ رخ خان نے کسی کا نام نہیں لیا بلکہ اپنی بات کہی۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر مذہب کے لیے سینما بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کہنا چاہوں گا کہ جو بھی فلم بناتا ہے، چاہے وہ کسی بھی زبان میں بنی ہو، سب کا مقصد اپنے کرداروں سے لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ ہمارا مقصد کبھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔ ہم امر (دیپیکا) اکبر (شاہ رخ) انتھونی (جان) ہیں،ہم ہر طبقے، برادری، مذہب کے لوگوں کے لیے محبت اور خوشی کی تبلیغ کے لیے فلمیں بناتے ہیں،اور ’پٹھان‘ کا مطلب یہی ہے۔تنازعات کے درمیان، اس فلم کی اسٹار کاسٹ نے کوئی پروموشن نہیں کیا،اور نہ کبھی میڈیا سے بات کی۔  

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...