سہواگ،آفریدی،مورگن اور سنگا کاراٹی ۔10میں دکھائیں گے اپنا جلوہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 1:26 PM | اسپورٹس |

دوبئی،4اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان کے جارح بلے باز وریندر سہواگ، پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا اگرچہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہوں لیکن یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹی -10لیگ میں ناظرین کو ایک مرتبہ پھر ان کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا۔سابق ہندوستانی کرکٹر سہواگ اس سال دسمبر میں شروع ہونے والی ٹی -10کرکٹ لیگ میں کھیلنے اتریں گے ۔ ان کے علاوہ آفریدی، سنگاکارا اور انگلینڈ کے ایون مورگن بھی اس لیگ کا حصہ ہیں۔ اس لیگ میں، 10-10اووروں کے میچ کھیلے جائیں گے اور دونوں ٹیموں کو 45۔ 45منٹ کا کھیل کھیلنا ہوگا۔ دنیا بھر میں ہو رہی ٹوئنٹی20لیگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب ٹی -10لیگ کا نیا فارمیٹ شروع کیا گیا ہے ۔ لیگ کے صدر سلمان اقبال نے امید ظاہر کی ہے کہ شائقین کو یہ فارمیٹ پسند آئے گا۔انہوں نے کہا "سڑکوں اور گلیوں میں سب نے 10-10 اووروں کا کرکٹ کھیلا ہے اور یہ نیا فارمیٹ کرکٹ کو اور بھی دلچسپ بنائے گا۔ ہمیں اس بات کی امید ہے کہ مداحوں کو یہ فارمیٹ ضرور پسند آئے گا۔ یہ ٹی -10 لیگ 21 سے 24 دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں دنیا کے عظیم تجربہ کار اور موجودہ کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک آل راونڈر شکیب الحسن کے علاوہ سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی اس لیگ میں کھیلنے اتریں گے ۔سابق پاکستانی عظیم کھلاڑی آفریدی بھی اس لیگ کے سلسلے میں کافی پرجوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس فارمیٹ کے بارے میں بتایا گیا تو میں نے اس لیگ میں کھیلنے کی اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی۔ انگلینڈ کے موجودہ ون ڈے اور ٹی 20کپتان مورگن نے بھی کہا کہ یہ لیگ کافی کامیاب ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ کا پروگرام کافی دلچسپ ہوگا۔اس مہینے اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔ 43سالہ مصباح نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک اچھا فارمیٹ ثابت ہوگا ۔ ہمیں صرف میدان پر ۱۰ اوور ہی بلے بازی اور فیلڈنگ کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...