پاکستان کشمیر کی فکر چھوڑکر پہلے خود کوسنبھالے :شاہد آفریدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2018, 12:35 PM | اسپورٹس |

کراچی،15؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چار صوبوں کی تو مناسب طریقے سے حفاظت کر نہیں پا رہا ہے وہ کشمیر کی کیا حفاظت کر پائے گا۔پاکستان پہلے اپنے ملک کو اور لوگوں کو سنبھال لے اس کے بعد کشمیر کی فکر کرے۔دراصل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے لیکن ہندوستان کو بھی کشمیر نہیں دیا جائے اور اسے الگ ملک بننے دیا جائے۔آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہئے جو لوگ مر رہے ہیں وہ تو نہیں ہونا چاہئے۔کشمیر کو اپنے آپ میں رہنے دو۔انہوں نے کہا کہ چاہے لوگ کسی بھی مذہب کے ہوں اگر وہ مرتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سابق عظیم باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک

امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی ...

بنگلورومیں چناسوامی اسٹیڈیم ڈے نائٹ کرکٹ میچ، ٹرافک نظام میں تبدیلی

بروز اتوار آج بنگلورمیں چناسوامی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جارہے ہند آسٹریلیا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ کے پیش نظر کرکٹ اسٹڈیم کے اطراف پارکنگ نظام میں پولس نے چند تبدیلیاں کی ہیں اور میچ کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی-

ہندوستان نے آسٹریلیاکو دوسرے میچ میں 36 رنوں شکت دیدی

سلامی بلے باز شیکھر دھون (96) ، کپتان وراٹ کوہلی (78) اور لوکیش راہل (80) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کاکردگی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں راجکوٹ میں شکت دیدی ہے ۔