بھٹکل مخدوم کالونی میں شاہین اسپورٹس سنٹر کے زیراہتمام عید والنٹیرس کے لئے تہنیتی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2019, 9:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18؍اگست   (ایس اؤ نیوز) شاہین اسپورٹس سنٹر مخدوم کالونی کی طرف سے عید الااضحیٰ کے موقع پر سارے شہر میں قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں، اوجھڑی سمیت فضلات وغیرہ کو جس حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیا گیا ہے اور ا س سلسلےمیں کوئی شکایت کا موقع نہ دیتےہوئے ایک مثالی کام کیا ہے، ہم اس کی بھرپور ستائش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر ایس ایم سید محمد پرویز نے کیا۔ وہ یہاں جمعہ کو بعد نماز عصر مخدوم کالونی فاطمہ علی ہال میں خطاب کررہے تھے۔
 

شاہین اسپورٹس سینٹر کی جانب سے منعقدہ جانوروں کے فضلات کی ذخیرہ اندوزی  کرنے والے  والنٹیرس کے لئے  تہنیتی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ شاہین کے نوجوانوں نے  عیدقرباں کے دن سے لے کر مسلسل پانچ دنوں تک جانوروں کے فضلات کی ذخیرہ اندوزی کی ذمہ داری کو بحسن و خوبی کے ساتھ اور منضبط طریقے سے  انجام دیا ہے، جس کے لئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی  نے کہاکہ تنظیم کی طرف سے شہر بھر میں جانوروں کو فضلات اٹھانےکی ذمہ داری پہلی مرتبہ شاہین اسپورٹس سنٹر کو دی گئی تھی ، اس کو انہوں نے بہترین انداز میں پائے تکمیل تک پہنچاتےہوئے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے چیلنج کو قبول کرنے اور اس کو انجام دینےکی استطاعت رکھتے ہیں۔

شاہین امارات کے صدر جیلانی محتشم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ شاہین اسپورٹس کے جیالے نوجوانوں نے جس منصوبہ بندی اور آپسی تال میل و تعاون سے کام کیا ہے اس کے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ انہوں نےکہاکہ عید کی خوشیوں کو قربان کرکے ایک ملی کام کو انجام دیا ہے انہوں نے اسے  بہت  بڑی ذمہ داری اور نازک کام قرار دیا اور کہا کہ ہمارے والنٹیرس نے بہترین  سہل اور منظم انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو  نبھایا ہے ۔جانوروں کے فضلات کی ذخیرہ اندوزی کے نگراں کار و کنونیر محمد صادق مٹا نے کام کی تفصیلات اور والنٹیرس کی خدمات پر روشنی ڈالی  اور اس کا م کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں تعلقہ انتظامیہ،خاص کر محکمہ پولس  ، میونسپالٹی سمیت الہلال اسوسی ایشن ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  وغیرہ کی طرف سے تعاون ملنے پر اُن کا بھرپور   شکریہ اداکیا۔ جلسے میں پچھلے 45برسوں سے  تنظیم میں خدمات انجام دے رہے محمد جعفر جمبار کی   تہنیت کی گئی ۔

جلسہ کا آغاز محمد غوث گوائی کی قرأت  قرآن سے ہوا۔  شاہین اسپورٹس کے جنرل سکریٹری مبشر حسین ہلارے نے استقبال کیا۔شاہین اسپورٹس سنٹر کے صدر سمیع اللہ اٹل نے صدارتی خطاب کیا۔ اس موقع پر  جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر مولانا شجاع الدین ندوی ، بلدیہ ممبر امشاد مختصر، بنٹوال اسماعیل  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...