شاہین باغ کی دادی ’ٹائم میگزین‘ کے بعد ’بی بی سی‘ کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 10:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹائم میگزین کی 2020 میں 100 سب سے بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے کے بعد اب شاہین باغ کی بلقیس دادی نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ’بی بی سی- 100 ویمن آف دی ایئر‘ میں بھی مقام حاصل کیا ہے۔ بلقیس بانو 82 سال کی ہیں اور اس وقت شہ سرخیوں میں چھا گئی تھیں جب انہوں نے شاہین باغ میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنی شروع کی تھی۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف شاہین باغ میں کئی مہینوں تک مظاہرہ کیا گیا تھا۔

بلقیس بانوں کو لوگوں نے پیار میں بلقیس دادی کہنا شروع کر دیا تھا اور وہ راجدھانی دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرہ کر رہے لوگوں کے لئے مزاحمت، مضبوطی اور امید کی علامت بن گئی تھیں۔ بی بی سی نے کہا کہ گجرات فائلز کی مصنفہ رانا ایوب نے بلقیس بانو کو ’حاشیہ پر کھڑے لوگوں کی آواز‘ قرار دیا تھا۔

فروری 2020 میں بلقیس دادی نے کہا تھا، ’’ہم یہ شروعات سے کہہ رہے ہیں مودی جی آپ کے پاس ابھی بھی وقت ہے، اس قانون کو واپس لینے کا۔ ہم اپنے گھر چلے جائیں گے۔ ہم یہاں مزے کے لئے نہیں بیٹھے ہیں۔ ہم یہاں اپنا گھر اور اپنے بچوں کو چھوڑ کر بیٹھے ہیں۔ مودی جی پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور نہ ہی ہم پیچھے ہٹیں گے، ہم یہیں رہیں گے۔‘‘

بی بی سی نے بلقیس دادی کے اسی بیان کا تذکرہ کیا ہے، جس میں انہوں نے حاشیہ پر کھڑے طبقات کی خواتین کو سیاست کے خلاف بولنے کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی کہ خواتین کو گھر سے باہر نکل کر آواز اٹھانی چاہیے، خاص کر ناانصافی کے خلاف۔ اگر وہ ابھی بھی اپنے گھروں سے نہیں نکلیں گی، تو اپنی طاقت کا مظاہرہ کیسے کریں گی! شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف 101 دن تک مظاہرہ کیا گیا تھا اور اسے دیکھ کر ملک بھر کے متعدد شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...