شاہین باغ مظاہرہ: پیسہ لے کر احتجاج کرنے کے الزام پر خواتین برہم، امت مالویہ کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 12:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مخالفت کی آواز بلند کرنے کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہو چکے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین نے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں مالویہ سے فوری معافی مانگنے اور بطور ہرجانہ ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شاہین باغ مظاہرین کے قانونی مشیر اور سینئر وکیل محمود پراچہ کے ذریعہ امت مالویہ کو یہ نوٹس مظاہرہ کرنے والی نفیسہ بانو اور شہزاد فاطمہ نام کی دو خواتین کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’آپ نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف جھوٹے الزام لگا کر اور ان کو مشتہر کر کے اپنے آئینی حقوق کے تحت لوگوں کا دھیان کھینچ رہے مظاہرین کی بے عزتی کی ہے۔‘‘

نوٹس میں آگے کہا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس کے لیے روزانہ 500 سے 700 روپے لے رہی ہیں، یہ صرف جھوٹ ہی نہیں بلکہ اس سے مظاہرین کو قومی اور بین الاقوامی طبقہ کے درمیان بدنام کیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس بات سے ناراض ہیں کہ ان پر پیسے لے کر مظاہرہ میں شامل ہونے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف راجدھانی دہلی کے اوکھلا علاقہ واقع شاہین باغ میں گزشتہ 37 دن سے بڑی تعداد میں خواتین کی قیادت میں بڑا مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن کچھ دن پہلے بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا تھا کہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو 500 سے 700 روپے روزانہ دیے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...