شاہین باغ احتجاج: مصالحت کاروں نے سپریم کورٹ کو سونپی رپورٹ، اب 26 فروری کو ہو گی سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 6:54 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،24/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرہ اور سڑک بند رکھنے کے معاملہ میں تینوں مصالحت کاروں نے سپریم کورٹ کو ایک مہربند لفافے میں اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔

سپریم کورٹ نے معاملہ کو 26 فروری ( بدھ کے روز) تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ شاہین باغ میں دو مہینے سے زائد مدت سے مظاہرین سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس سے دہلی۔ نوئیڈا روٹ ٹھپ ہو گیا ہے۔ اس سڑک کو کھلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس پر سپریم کورٹ نے معاملہ کو حل کرنے کے لئے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کو مصالحت کار مقرر کیا تھا۔ اب انہوں نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ کو سونپ دی ہے۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مصالحت کار مسلسل چار بار مظاہرہ گاہ پر گئے تھے۔ وہیں، مصالحت کاروں کا تعاون کرنے والے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے اس معاملہ میں ایک حلف نامہ بھی دائر کیا تھا۔ اپنے حلف نامہ میں حبیب اللہ نے دہلی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔

سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے متعلقہ علاقے میں پولس کے ذریعہ کی گئی پانچ جگہ کی ناکہ بندی کو راہ گیروں کو ہونے والی پریشانیوں کی اہم وجہ بتایا ہے۔ حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرکے شاہین باغ علاقے میں دہلی پولس کی پانچ جگہ پر ناکہ بندی کو بے وجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں پرامن مظاہرہ ہورہا ہے۔ پولس بند راستے کھولے تو آمدورفت معمول کے مطابق ہوجائے جس سے لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ انہوں نے شاہین باغ علاقے میں پولس کے ذریعہ راستہ بند کرنا غیرضروری قرار دیا اور کہا کہ پولس جانچ کے بعد اسکول وین اور ایمبولنس کو ان سڑکوں سے گذرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے، نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) پر حکومت کو مظاہرین سے بات چیت کرنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...