شاہین باغ: مظاہرین نے دہلی-نوئیڈا روڈ ٹریفک کے لئے کھولا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2020, 12:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف 70 دنوں سے بند كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو اب کھول دیا گیا ہے، اگرچہ دھرنا اب بھی یہاں جاری ہے۔ جامعہ، ابوالفضل، كالندی کنج ہوکر نوئیڈا جانے والی سڑک کو سنیچر شام پانچ بجے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ كالندی کنج سے سریتا وہار کی جانب جانے والی سڑک پر دھرنا- مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ چار دن سے مذاکرہ کاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہی کہا کہ پولیس کی جانب سی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ جمعہ کو چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو کھولا گیا تھا اور اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اس بابت مذاکرہ کار سینئر وکیل ہیگڑے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی دوبارہ سڑک کو بند کیا ہے، اسے سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا۔

مظاہرین کے مطابق اسی کے پیش نظر پولیس نے دوبارہ اس راستے کو کھول دیا ہے۔ اس کے کھلنے کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک کا بوجھ تھوڑا کم ہو سکتا ہے اور عوام کو جام سے راحت بھی ملنے کی امید ہے۔ غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں جب كالندي کنج کو متھرا روڈ سے جوڑنے والی سڑک پر دھرنا مظاہرہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت پولیس نے كالندي کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی وجوہات سےبند کر دیا تھا۔

مظاہرے میں شامل ضیاء انصاری نے بتایا کہ مظاہرین نے اتفاق رائے سے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے لیکن مقامی پولیس نے اسے دوبارہ بند کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کون سیڑک کھولی جائے گی کون سی نہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، اب یہ سڑک دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...