شاہین باغ  معاملہ:  وجاہت حبیب اللہ کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، ہمارا مظاہرہ پرُامن ہے، پولیس نے بند کی ہیں سڑکیں

Source: S.O. News Service  | Published on 23rd February 2020, 8:50 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی24فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شاہین باغ معاملہ میں سابق آئی اے ایس اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے سڑک بند کرنے پر سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کیا ہے۔ حبیب اللہ نے شاہین باغ کا دورہ کیا ہے اور اپنا حلف نامہ دائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں مظاہرہ پرُامن ہے،پولیس نے شاہین باغ کے ارد گرد کے پانچ مقامات پر ناکہ بندی کی ہے، اگر انہیں ہٹادیا جائے تو ٹریفک معمول پرآجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے غیر ضروری طور پر سڑکوں کو بلاک کیا ہے جس سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد اسکول وین اور ایمبولینس کو سڑکوں سے گزرنے کی اجازت ہے۔

حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA)، قومی آبادی رجسٹر (NPR) اور قومی شہری رجسٹر (NRC) کے بارے میں حکومت کو مظاہرین سے بات کرنی چاہئے۔ خیال رہے کہ وجاہت حبیب اللہ سابق آئی اے ایس، سابق چیف انفارمیشن کمشنر اور قومی اقلیتی کمیشن کے سابق صدر ہیں۔ شاہین باغ پر سماعت پیر کو ہے، وجاہت حبیب اللہ نے بھی بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر آزاد کے ساتھ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کیخلاف شاہین باغ میں سپریم کورٹ نے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کو مظاہرین سے بات چیت کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا تھا۔ مظاہرین سے بات چیت کرکے شاہین باغ میں راستہ کھلوانے کی کوشش جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں جاری مظاہرہ کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہم دھرنے پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں،لیکن سوال یہ ہے کہ یہ دھرنا کہاں ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہماری فکر اس بات پر ہے کہ یہ مظاہرہ سڑک پر کیا جا رہا ہے، اس کیس یا پھر کسی بھی کیس میں سڑک کو بلاک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔