شاہین باغ: ’500 روپے لینے نہیں، پولس کی گولی کھانے آتی ہوں‘

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 12:01 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 17/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہزاروں خواتین اب بھی سراپا احتجاج ہیں اور سڑکوں پر دھرنا دے رہی ہیں۔ ان خواتین سے جڑا ایک ویڈیو جمعرات (16 جنوری) کو خوب وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سرد موسم میں کھلے آسمان کے نیچے ایک مہینہ سے زیادہ وقت سے تحریک کر رہیں خواتین پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ مظاہرہ میں شامل ہونے کے لیے 500 روپے روزانہ لیتی ہیں۔ لیکن اب اس ویڈیو پر شاہین باغ کی مظاہرہ کرنے والی خواتین کی وضاحت سامنے آ گئی ہے اور ویڈیو انھوں نے پوری طرح سے جھوٹا قرار دیا ہے۔ ویڈیو کو غلط ٹھہراتے ہوئے دھرنے پر بیٹھیں 71 سالہ سیما عالم کہتی ہیں کہ ’’ہو سکتا ہے کہ 500 روپے لے کر کوئی کسی دھرنے میں چلا جائے، لیکن یہاں تو ہم سبھی پولس کی گولی کھانے کو تیار بیٹھے ہیں۔ شہریت قانون کے خلاف چل رہی اس تحریک کو جاری رکھنے کے لیے ہم اپنی جان دینے کو تیار ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک لڑکا یہ کہتے ہوئے نظر آ رہا تھا کہ شاہین باغ میں دھرنا دے رہی خواتین شفٹ کے حساب سے بیٹھتی ہیں۔ ہر شفٹ کے لیے ہر ایک خاتون کو 500 روپے کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ انھیں روپے کون دے رہا ہے، نہ تو اس کا کوئی تذکرہ کیا گیا اور نہ ہی اس ویڈیو کی صداقت کے بارے میں کچھ بھی پتہ چلا۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے ٹوئٹر سے وائرل ہوئے اس ویڈیو کا تذکرہ جمعرات کو پورے دن شاہین باغ میں ہوتا رہا۔ مظاہرہ کر رہی خواتین و ان کے ساتھ موجود نوجوانوں نے اس ویڈیو پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

شاہین باغ میں موجود مظاہرین نے وائرل ویڈیو پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس عمل کو ایک سازش قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہین باغ کی عظیم الشان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ ایسی افواہیں ہمارا حوصلہ توڑنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں لیکن اس طرح کی حرکتوں سے ہمارا حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے۔

دھرنے میں گزشتہ ایک مہینے سے شامل ہو رہی رخسانہ علوی سے جب میڈیا نے وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ وہ اوکھلا واقع اپنے گھر میں بچوں کو کوچنگ دے کر 30 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ کما رہی تھیں۔ رخسانہ کا کہنا ہے کہ ایک مہینے سے انھوں نے بچوں کو ٹیوشن نہیں پڑھایا ہے، وہ اپنا کام چھوڑ کر، اپنی کمائی چھوڑ کر محض 500 روپے کی خاطر دن بھر سردی اور بارش میں یہاں بیٹھنے نہیں آئی ہیں بلکہ تحریک میں شریک ہونے کا جذبہ انھیں یہاں کھینچ لاتا ہے۔

شاہین باغ میں چل رہے دھرنے میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں۔ کئی خواتین کے ساتھ ان کے بچے بھی یہیں بیٹھے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک بزرگ خاتون اشرفی سے جب 500 روپے روزانہ دیے جانے کی بات پوچھی گئی تو وہ ناراض ہو گئیں اور بات کرنے سے ہی منع کر دیا۔ مظاہرہ میں اسٹیج کے قریب بیٹھے فیصل نامی ایک شخص سے جب اس وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بات کرنا ہی بے کار ہے کیونکہ مظاہرہ میں روزانہ الگ الگ مقامات سے خواتین خود آتی ہیں، یہاں بھیڑ جمع کرنے کے لیے کوئی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...