شہریت قانون کی مخالفت میں اب شیموگہ میں نظر آرہا ہے شاہین باغ ؛26 جنوری کی رات کو پبلک پارک میں عورتوں کا جم غفیر!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2020, 10:12 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |
شیموگہ:26/جنوری(ایس او نیوز) جیسے جیسے شہریت قانون کی مخالفت میں اُٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اُتنی ہی تیزی کے ساتھ اُبھرتی نظر آرہی ہے، اب تازہ خبر ریاست کرناٹک کے شہر شموگہ سے سامنے آئی ہے جہاں 25 جنوری کی شام سے ہی  آر ایم نگر میں موجود پبلک پارک میں خواتین کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوگئی اورپارک کچھ ہی دیر میں شاہین باغ میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
 
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق این آر سی اور سی اے اے کے خلاف چلنے والی مہم شیموگہ میں بھی پروان چڑھنے لگی ہے۔ 25جنوری کی شام کو جب اسٹوڈینٹ یونائٹیڈ مومنٹ سمیت  مختلف علاقوں کی خواتین آر ایم ایل نگر میں موجود بپلک پارک میں جمع ہونا شروع کیا تو پولیس کی بڑی تعداد موقع پرپہنچ گئی اور جمع ہونے والی خواتین سے سوالات کرنا شروع کردیا، لیکن خواتین نے ڈٹ کر پولیس کے ہر سوال کا جواب دیا اور کہا کہ ہم لوگ یہا ں این آر سی کے احتجاج کیلئے نہیں آئے ہیں بلکہ یوم جمہوریہ کی تقریب کو شان سے منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔ اس دوران ایک پولیس اہلکارنے جب ایک خاتون سے پوچھا کہ آپ کو اندرآنے کی اجازت کس نے دی،تو اُس خاتون نے برجستہ جواب دیاکہ کیا ہمیں اس پارک میں آنے کیلئے کسی سے اجازت لینی ہوگی اور یہ اجازت نامہ پوچھنے کیلئے آپ کو کس نے اختیاردیا ہے ؟ اس پر پولیس افسر لاجواب ہوکر وہاں سے نکل پڑا، اس دوران پولیس کی جانب سے پارک کے عوامی استعمال کیلئے لگائے گئے بجلی بلب بجھا دئیے گئے جس پر خواتین نے شدید برہمی کااظہارکیا تو فوری طور پر بجلی بحال کر دی گئی ۔دیکھتے ہی دیکھتے چند خواتین کا جمائوڈا سینکڑوں کی تعداد میں بدلنے لگا اور پارک میں حب الوطنی کے نغمے گنگنانے لگے۔
 
رات دیر گئے ملنے والی اطلاع کے مطابق خواتین نے پارک سے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ وہاں پر موجود درجنوں لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ یہ شاہین باغ کی بنیاد ہے اور اس باغ کومزید تقویت دی جائیگی۔خواتین اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے اعلا ن کیا گیا کہ 26 جنوری کی صبح 9:30 بجے اس باغ میں پرچم لہرایا جائیگا اور یہاں کب تک رہنا ہے فیصلہ لیا جائیگا
 
واضح ہوکہ خواتین کے اس جوڑکو توڑنے کیلئے پولیس کے علاوہ کچھ مقامی لوگ بھی جدوجہد کرتے نظر آئے تھے اور ان خواتین کی ہمت کو پست کرنے کی بھی کوشش ہوئی، اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ شائد یہ لوگ اس بات کو بھول گئے ہیں کہ یہ اُمت محمدیہ ہے اور اس اُمت میں ام المومینین بی بی عائشہ سے لیکر مجاہد آزادی بی اماں تک اور عائشہ رینہ اورلدیدہ فرزانہ جیسی بیٹیاں بھی موجود ہیں۔
 
اخبارنویسوں سے گفتگو کرتی ہوئی خواتین نے عوام الناس سے درخواست کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس شاہین باغ کے جلسے میں شرکت کریں۔ موقع پر موجود خواتین نے اس بات کی بھی اپیل کی کہ اس جوڑ کو خواتین نے ہی ترتیب دیا ہے اور وہ اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے کیلئے پوری کوشش میں لگی ہوئی ہیں، انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ اس بات کاخیال رکھیں کہ وہ ملت کو جوڑنے کیلئے آگے آئیں اور خواتین کا ساتھ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...