مودی حکومت شاہین باغ کی محض 30 ہزار مسلم خواتین کو ہٹانے میں ناکام:پروین توگڑیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 12:00 AM | ملکی خبریں |

فتح پور،23/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) اپنے متنازعہ اور مسلم مخالف بیانوں کے لئے مشہور ’انترراشٹیہ ہند وپریشد‘ کے صدر پروین توگڑیا نے شاہین باغ کے حوالہ سے مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ توگڑیا نے اتوار کے روز کہا کہ مرکزی حکومت نے گجرات میں مظاہرہ کرنے والے 7 لاکھ سے زیادہ پٹیلوں کو ہٹا دیا تھا، لیکن دہلی کے شاہین باغ کے دھرنے پر بیٹھی محض 30 ہزار خواتین کو وہ نہیں ہٹا پا رہی ہے۔

پروین توگڑیا نے نامہ نگاروں سے کہا ’’شاہین باغ میں مسلم خواتین کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ سے دہلی والوں کو زبردست پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔ ان کے دھرنے کو 70 دن ہوگئے ہیں لیکن وہ دھرنا ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ جو مظاہرہ کر رہی خواتین کو نہیں ہٹایا جا رہا ہے؟

درین اثنا انہوں نے معیشت کے حوالہ سے بھی مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج بے روزگاری بھیانک صورت اختیار کر چکی ہے۔ کسان، عام آدمی سب پریشان ہیں۔ پہلے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کم پیسوں میں ہوجاتی تھی، آج لاکھوں روپے اس پڑھائی پر خرچ ہو رہے ہیں۔ امیر غریب ہوتے جا رہے ہیں اور غریب اور زیادہ غریب، اسے بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر تو اب بننا شروع ہوجائے گا لیکن رام راجیہ ابھی آنا باقی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...