آئی پی ایل 2021: شہباز احمد کی شاندار کارکردگی، رائل چیلنجرس بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 رن سےشکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 12:36 PM | اسپورٹس |

چنئی ، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سنرائزرس حیدرآباد کو جہاں لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں وراٹ کوہلی کی آر سی بی نے اپنا لگاتار دوسرامیچ جیتا۔ آر سی بی نے ایک دلچسپ مقابلہ میں سررائزرس کو 6 رن سےشکست دی ۔آر سی بی نےپہلے کھیلتےہوئے 20 ااور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے اور لگ رہا تھا کہ آ رسی بی یہ میچ ہار جائے گی لیکن17 ویں اوور میں کچھ ایسا ہوا کہ سنرائزرس جو 16 اوور تک 2 وکٹ پر 115 رن بنا چکی تھی اچانک ہار گئی۔

17 ویں اوور میں جب سنرائزرس کوچار اوور میں صرف 35 رن بنانےتھے اس وقت میں ایسا موڑ آیا کہ سنرائزرس ہار گئی اور آ ر سی بی جیت گئی۔ 17 ویں اوور کی پہلی دو گیند پر بائیں ہاتھ کےاسپنر شہباز احمد نےجانی بیرسٹو اور منیش پانڈےکو آوٹ کیا اور پھر آخری گیند پر عبدل سمد کو آؤٹ کیا ۔18 ویں اوور میں سات رن بنےاور ایک وکٹ گرا اور اس وقت سنرائزرس کو دو اوور میں 27 رن بنانے تھےاور چار وکٹ باقی تھے۔19 ویں اوور میں11 رن بنےاور ایک وکٹ گرا۔آخری اوور میں دلچسپ مقابلہ تھا لیکن سنرائزرس کےدو وکٹ گر گئےاور اس کی آخری جوڑی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چھ رن سےہار گئی۔

ادھرآر سی بی کی جانب سے جارحانہ بلے باز گلین میکسویل (57) کی عمدہ نصف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی کی 33 رن کی اننگ سے رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کو 8  وکٹ پر 149 رن کا اسکوربنالیا۔

حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میکسویل نے جیسن ہولڈر کی اننگ کی آخری گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے 41 گیندوں پر 59 رن میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے۔ کپتان وراٹ نے 29 گیندوں پر 33 رن میں چار چوکے لگائے۔ وراٹ اور میکسویل نے تیسرے وکٹ کے لئے 44 رن جوڑے۔ شہبازندیم نے 10 گیندوں پر 14 رن میں ایک چھکا لگایا۔ اوپنر دیودت پڈیکل نے 13 گیندوں پر 11 رن میں دوچوکے لگائے۔ واشنگٹن سندر نے آٹھ رن اورکائل جیمسن نے 12 رن بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چاراوور میں 30 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ لیگ اسپنر راشدخان نے چاراوور میں محض 18 رن دے کردووکٹ نکالے۔ بھونیشور کمار، شہبازندیم اورٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...