کیریبین پریمیئر لیگ پرشاہ رخ کے نائٹ رائڈرس کا پھر قبضہ
پورٹ آف اسپین،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹرین بیگو نائٹ رائڈرز (ٹی آر آر)نے دوسری بار کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل۔ ٹی 20)پرقبضہ جمایاہے۔یہ ٹیم بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان کی شریک ملکیت والی اسی ٹیم نے فائنل میں بار سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوٹس کو3وکٹ سے شکست دی۔ٹی کے آرنے2015میں پہلی بار خطاب جیتاتھا۔90 رنز پر7وکٹ گنواچکی ٹی کے آرکی ٹیم کوکیون کوپر کی اننگز (14گیندوں میں 29رنز)نے6گیندیں باقی رہتے جیت دلادی۔ ٹی کے آرکوآخری تین اوورمیں 33رنز کی ضرورت تھی اور اس کے بعد 2اوور میں 22رنز کی ضرورت تھی۔بین ہیلفینز نے 19ویں اوور میں 22رنزلٹائے اوریہیں میچ کا فیصلہ ہوگیا۔کوپرنے اپنی ناٹ آؤٹ اننگ میں 2چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔
تریندادکے برائن لارااسٹیڈیم میں ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے والی سینٹ کٹٹس کی ٹیم نے 135/6رنز بنائے تھے، کرس گیل( (1کابلانہیں چلا۔کوپر اور جیون سرکلس نے 2-2اور سنیل نارین رونسفورڈ بیٹن نے ایک وکٹ لیا۔جواب میں ٹی آر آر کے کاآغاز خراب رہا۔انہوں نے مسلسل وکٹ کھو یا۔بالآخر دینش رامدین اور کوپر نے ناقابل شکست شراکت داری کے ذریعے فائنل جتایا۔