بھٹکل میں منعقدہ ٹی-10کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشمع کی شاندار کامیابی، فائنل میں محمدن شیرور کو دی 12 رنوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2022, 3:20 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل،20؍مئی (ایس او نیوز) جامعہ آباد  گراونڈ میں الشمع  اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام 10 اوروں کے ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ  " شاہ فیصل  ٹرافی" میں آرگنائزر الشمع تینگن گنڈی نے ایک سخت مقابلے کے بعد محمدن شیرور کو محض 12 رنوں سے شکست دے دی اور ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی 5 مئی سے جاری ٹورنامنٹ 18 مئی کو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

 بدھ کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں الشمع نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 10 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 74 رن بنائے جس میں منصور  کے 13 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 23 رن ، رؤف کے 18 اور نواز کے 11 رن بھی شامل ہیں۔ محمدن شیرور کی طرف سے گیند بازی میں ایوب،حیات شیخ اور انفال نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

محمدن شیرور نے جیت کے لئے درکار 75 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 3 اوورس میں ہی ایک وکٹ کھو کر 28 رن بنائے تھے اور لگ رہا تھا کہ محمدن شیرور یہ میچ آسانی کے ساتھ جییت جائے گی۔ مگر الشمع کے  گیند باز صادق نے اننگز کے چوتھے  اوور میں بغیر کوئی رن دئیے تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میچ کا رُخ ہی بدل دیا۔ ان کے بعد رمیزنے بھی 2 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی کمر توڑ دی۔ اس طرح محمدن شیرورمحض62 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔

محمدن شیرور کے لئے کھیلتے ہوئے بھٹکل کے مایہ ناز بلے باز نصراللہ عسکری نے محض 5 گیندوں میں 2 چھکوں  اور ایک چوکے کی مد د سے دھواں دار 16 رن بنائے ،اصغر 15 اور حیات شیخ 11 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ الشمع  نے  فائنل مقابلہ 12 رنوں سے جیت لیا۔ 
 
شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے میں کامیاب الشمع کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 33٫333 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام پانے والی محمدن شیرور کو 22٫222 روپیہ مع ٹرافی دی گئی ۔

5 مئی سے جاری  ٹورنامنٹ  کو موسلادھار بارش کی وجہ سے 10 مئی کو روک دینا پڑا تھا۔ بارش میں کمی کے بعد 16؍مئی کو دوبارہ  شروع کیا گیاتھا۔
 
الشمع کے صادق کو اُن کی بہترین  گیند بازی کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 
 
ٹورنامنٹ میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ جس میں محمدن شرور نے سیمی فائنل میں نور اسپورٹس  منکی کو اور  الشمع نے ساحل نستار کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔  
 
ٹورنامنٹ میں  محمدن شیرور کے حیات شیخ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بیٹسمین  کے  اعزاز سے نوازا گیا۔  ساحل نستار کے معارف کو بیسٹ باولر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ الجامعہ کے مدثرکو بیسٹ کیچر کا اعزاز دیا گیا۔ جبکہ رنرس آپ ٹیم شیرور کی محمدن ٹیم کو بیسٹ ڈسپلن ٹیم  کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ 
 
فائنل تقریب کا آغازمحمد شاہد ڈانگی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ عبد الحادی ایس ایم  نے الشمع کا ترانہ پیش کیا۔ مولوی عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے الشمع کا تعارف پیش کیا۔ فائنل تقریب میں  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیزالرحمٰن رکن الدین ندوی اور حافط عبدالقادری ڈانگی  مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے۔ اسٹیج پر مولانا محمد سعود  بنگالی ندوی، مولانا اسحاق ڈانگی ندوی، محمد علی ڈانگی، مولانا محمد اقبال بنگالی، یوسف ملاّ، محمد سلیم الجی، محمد سراج اِبوّ، مولانا اسماعیل ڈانگی ندوی  وغیرہ موجود تھے۔  الشمع کے صدر رحمت اللہ عثمانی نے تقریب کی صدارت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...