کیرالہ کے ایرناکولم سے سامنے آیا عجیب معاملہ ،کیا ایس ایف آئی لیڈر بغیر امتحان دیئے ہی پاس ہوگیا ؟ مہاراجہ کالج کے سامنے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:57 AM | ملکی خبریں |

کوچی، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی ) کیرالہ کے ایرناکولم کالج سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ  ایک ایس ایف آئی (اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا) لیڈر نے نقلی مارک شیٹ  کےذریعے کامیابی حاصل کرلی ہے۔کہا جارہا ہے کہ  اس لیڈر نے  امتحان ہی نہیں دیا مگر اسے    پاس کر دیا گیا ہے۔ معاملہ منظر عام پر آتے ہی کیرالہ اسٹوڈینٹ یونین کے طلبہ نے  مہاراجہ کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

معاملے کو لے کر  کیرالہ کانگریس لیڈر رمیش چنیتھالہ نے سوال کیا کہ ’’ریاست میں یہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کیرالہ میں بایاں محاذ حکومت کی قیادت کرنے والی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسوادی) کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کیونکہ ایس ایف آئی اس پارٹی کی طلبا یونٹ ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہ ایس ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری پی ایم آرشو نے کسی بھی امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا، پھر بھی ا سے  پاس کر دیا گیا۔ اس تعلق سے رمیش چنیتھالہ نے  کہا کہ ’’اگر یہ ایس ایف آئی ہے، تو کیرالہ میں وہ بغیر چیلنج کے کالج انتخاب جیت جاتے ہیں، بغیر امتحان دیئے پاس ہو جاتے ہیں اور ملازمتوں کے لیے فرضی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ  کیرالہ  میں آخر کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ  یہ کیرالہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ منگل کے روز ریاست میں کانگریس کی طلبا یونٹ کے  ایس یو نے الزام لگایا  ہے کہ ایرناکولم کے مہاراجہ کالج نے ایس ایف آئی لیڈر پی ایم آرشو کی مارک شیٹ جاری کی ہے جس میں انھیں پاس دکھایا گیا ہے۔ کے ایس یو نے الزام لگایا کہ آرشو نے ایک بھی امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا۔

’ٹائمز ناؤ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ نے ریزلٹ کو تکنیکی خامی بتاتے ہوئے کہا کہ اس ریزلٹ کو حکومت ہند کے ماتحت آنے والے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) نے پبلش کیا ہے۔ بہرحال، اس واقعہ کے خلاف کے ایس یو نے بدھ کے روز مہاراجہ کالج کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کیرالہ اسٹوڈنٹ یونین نے سابق ایس ایف آئی لیڈر ودیا وجین پر کالج کی نقلی مہر اور لیٹر ہیڈ کا استعمال کر کے ملازمت حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس مظاہرہ میں شامل طلبا پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...