مینگلور کے قریب پُتور میں آٹو رکشہ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں پوکسو ایکٹ کے تحت ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2019, 1:12 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور2/ستمبر(ایس او نیوز) آٹو رکشہ میں سفر کے دوران ساتھ میں بیٹھے ایک مسافر کی طرف سے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کا معاملہ پیش آنے کی شکایت پر  پولیس نے ایک شخص  کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ واردات قریبی تعلقہ پُتور میں پیش آئی۔

 موصولہ تفصیلات کے مطابق چیکامودنور کا رہنے والا ملزم سراج الدین(34سال) اس رکشہ میں سفر کررہا تھا جس میں نابالغ لڑکی بھی موجود تھی۔ اور وہ لڑکی رکشا ڈرائیور کی ہی بیٹی تھی۔ جب سفر کے دوران لڑکی نے اپنے والد کو  بتایا کہ مسافر اس کے ساتھ  دست درازیاں کررہا ہے تو  ڈرائیور نے رکشا روک لیا، جس کے دوران  ملزم رکشا سے اتر کرموقع پر سے بھاگ کھڑا ہوا۔ لڑکی اور اس کے والد کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بعد میں ملزم کو تلاش کرلیا۔

پتور ویمن پولیس اسٹیشن میں پوکسو کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...