جنسی ہراسانی: جنتر منتر پر ریسلرس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 10:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریسلر و بی جے پی لیڈر ببیتا پھوگاٹ نے اپنے ہم وطن احتجاجی ریسلر سے مرکز کے قاصد کی حیثیت سے ملاقات کی جو ملک کے اعلیٰ ریسلنگ ادارہ کے اہم عہدیداروں کے خلاف جنسی ہراسانی پر احتجاج کررہے ہیں اور یقین دلایا کہ تیزی کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔

مس پھوگاٹ دہلی کے جنتر منتر پہنچیں جہاں 200 سے زائد ریسلرس بشمول اولمپین وینیشن پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا ہیں۔ وہ حکومت کے ایک پیام کے ساتھ وہاں گئیں۔

9 مرتبہ کی کامن ویلتھ گیمس میڈلسٹ اور اولمپین مس پھوگاٹ جو پھوگاٹ بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں جن کی زندگی کو بالی ووڈ فلم دنگل سے تحریک ملی ہے اور اب وہ بی جے پی یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی عہدیدار انہوں نے احتجاجی ریسلرس سے خطاب کیا اور کہا کہ میں پہلے ریسلر ہوں۔

بی جے پی حکومت ریسلرس کے ساتھ ہے اور میں اِس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آج ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میں ریسلر ہوں اور حکومت میں بھی شامل ہوں۔ لہٰذا یہ میری ذمہ داری ہے کہ مصالحت کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسی خامیوں کے بارے میں سنا تھا جب آگ ہو تب دھواں نکلنا یقینی ہے، یہ آوازیں اہم ہیں۔

آئی اے این ایس کے بموجب کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو بی جے پی ایم پی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُن سے دریافت کیا کہ کیا یہ بہتر ماحول اسپورٹس کے لئے حکومت نے وضع کیا ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید اُس وقت سامنے آئی جب اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ نے چہارشنبہ کو الزام عائد کیا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) صدر سنگھ نے خاتون ریسلر کا برسوں سے استحصال کررہے ہیں اور اِس الزام پر اسپورٹس اڈمنسٹریٹر نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

ہندی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ملک کا وقار ہیں، وہ ملک کو اپنے مظاہرہ کے ذریعہ عالمی سطح پر اعزاز لاتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف استحصال کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور اِس کے صدر کو اُن کی باتیں سنسنی چاہیے۔

اِس دوران کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جئے رام رمیش نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بی جے پی قائدین بیٹیوں کے خلاف بے انتہاء زیادتیوں کے مرتکب ہوئے ہیں، جو بیٹی بچاؤ‘ وارننگ کے بعد کی گئی ہیں، جس کی ہدایت بی جے پی قائدین کو وزیر اعظم نے دی تھی۔

وزیر اعظم مہربانی فرما کر اِس کا جواب دیں۔ جناب وزیر اعظم بی جے پی کی جانب سے بیٹیوں کے خلاف کون لوگ ایسی زیادتیاں کررہے ہیں، یہ بات انہوں نے دریافت کی ہے۔ رمیش نے یہ بھی کہا کہ کل آپ نے کہا تھاکہ ملک میں اسپورٹس کے لئے ایک بہتر ماحول وضع کیا گیا ہے، کیا یہ بہتر ماحول ہے؟ کہ اُن بیٹیوں کو جو ملک کا نام روشن کرتی ہیں، وہ محفوظ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...