کرناٹک سیکس اسیکنڈل:خاتون نے سابق وزیر پر سنگین الزام لگایا، چیف جسٹس کو خط لکھا

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2021, 9:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍مارچ(ایس او نیوز)کرناٹک کے سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کے جنسی اسکینڈل میں متاثرہ لڑکی نے اپنی جان کو خطرہ قرار دے دیا ہے۔ خاتون نے کہا ہے کہ سابق وزیر ایک بہت ہی بااثر شخص ہے۔ لہٰذاکرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ان کی نگرانی میں اس معاملے کی تحقیقات کرنے دیں۔ نوکریوں کے لئے جنسی تعلقات سے متعلق اس معاملے میں ، سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی کرناٹک حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدرڈی کے شیو کمار اور جارکی ہولی کے درمیان زبانی جنگ بھی ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اتوار کے روز لکھے گئے خط میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے میں اس کی جان کو لاحق خطرے کا نوٹس لے۔ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور کرناٹک حکومت کو اس کے تحفظ کی ہدایت کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنائے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی مکمل طور پر جارکھولی کے زیر اثر کام کررہی ہے۔ کرناٹک حکومت بھی ان کادفاع کررہی ہے ، جس میں انہیں اب تفتیشی ایجنسی پر اعتماد نہیں ہے۔

عصمت دری کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے خاتون نے رمیش جارکیہولی کے خلاف کوبن پارک تھانے میں شکایت دی ہے ، جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون نے کہاہے کہ جارکیہولی ایک بااثر شخص ہے اور اس نے پہلے ہی اسے عوامی طور پر دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو دور کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...