کاروار میں وزیرمویشی پالن کی گئو کشی قانون کی سختی سے پابندی کرنے آفسران کو تاکید۔ خلاف ورزی کرنے پر کڑی کارروائی کرنے کی دی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 12:48 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،19؍جنوری(ایس او نیوز) وزیربرائے مویشی پالن اور حج و اوقاف پربھو چوہان نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ڈی سی ،ایس پی اور محکمہ مویشی پالن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گئو کشی پر پابندی کا جو قانون عمل میں آیا ہے، اس کی پابندی سختی کے ساتھ کی جائے۔

انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت دی کہ اس قانون کے تعلق سے عوام کو جانکاری دینے کے لئے گرام سبھا جیسے پروگرام ضلع بھر میں منعقد کیے جائیں۔ اور دیکھا جائے کہ کسی بھی قیمت پر اس قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔ جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا کہ اس کے لئے 3سے 6سال کی سزا اور 50ہزار سے 5لاکھ روپے کا جرمانہ مقرر ہے۔ اور اگر وہی شخص دوسری باریہ جرم کرتا ہے تو پھر 10لاکھ روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کسی بھی حالت میں کوئی بھی گائے قصائی خانہ تک نہیں پہنچنی چاہیے۔ جانوروں کے ڈاکٹراور گرام پنچایت پی ڈی او کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ گئو کشی کے نتیجے میں ملنے والی سزا کے تعلق سے کسانوں کو آگاہ کریں۔اس قانون کے مطابق مویشی کا مطلب  گائے، بچھڑا ، بیل اور 13سال سے کم عمر کی بھینس اور بھینسا ہے۔

پربھو چوہان نے افسران کو بتایا کہ مویشیوں کی رفت پر بھی پابندی ہے۔ صرف مویشی پالن اور زرعی کام کے لئے ہی جانور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکیں گے۔ اورجب جانوروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت پیش آئے تو جانوروں کے ڈاکٹر کا سرٹفکیٹ، ملکیت کا ثبوت اور اینیمل ٹیاگ کی تحقیق کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی میں پانچ یا چھ سےزیادہ جانور لادے نہیں جا سکیں گے۔ ساتھ  ہی ان جانوروں کے  لئے پانی اور چارے کا مناسب انتظام کرنا ضروری ہوگا۔ حاملہ جانوروں کو رفت نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ رات کے 8 بجے سے صبح 6بجے کے درمیان جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ رفت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

وزیر موصوف نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ ضلع شمالی کینرا کی گئو شالاوں میں موجود مویشیوں کے لئے چارہ اور ضروری سہولتوں  کا پورا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ضلع کے ہرتعلقہ میں دو  دو گئو شالائیں قائم  کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے گئوکشی مخالف قانون کو نتیجہ خیز طریقے پر لاگو کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراجو، ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی، اسسٹنٹ کمشنر ودیا شری چندرگی اور محکمہ مویشی پالن کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...