تباہ کن بارش سے کرناٹک میں 14 اضلاع کو قرار دیا گیا سیلاب زدہ؛ اب تک 73 افراد ہلاک؛ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 6:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور و،9؍ اگست (ایس او  نیوز ) تباہ کن بارش سے کرناٹک میں  14 اضلاع  کو  سیلاب زدہ قرار دیا گیا ہے جبکہ  ریاست میں سیلاب اور بارش سے متعلقہ آفات میں اب تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع  ریو نیومنسٹر آر اشوک  نے  دی۔ انہوں نے ہاسن ، کوڈاگو، ٹمکورو، منڈیا، چامراج نگر، رام نگر ، اور ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل سمیت 13 اضلاع  کا دورہ کرنے کے بعد تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے جملہ 14 اضلاع میں 21,727 افراد برسات اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ بارش سے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کےلئے جملہ  75 دیکھ بھال کے مراکز (ریلیف سینٹرس)   میں 7,386 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ جہاں ان کے لئے کھانے پینے اور رہائش کے پورے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ کچھ لوگ راحتی مراکز میں شریک ہونے کے بجائے اپنی رشتہ داروں کے یہاں قیام کرنے کو ترجیح دے رہیں ۔ تمام متاثرین کے لئے سرکاری طور پر 15 دن تک کام آنے لائق غذائی اجناس پر مبنی ریلیف کٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ 

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 14 اضلاع کے 161 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوۓ ہیں ۔سیلاب سے 21,727 افراد متاثر ہوۓ ہیں ۔ گرج چمک سے 15 ، درخت گرنے سے 5 اور مکان گر نے سے 19 افراد جاں بحق ہوۓ ۔ 24 افراد دریا میں بہہ گئے ۔ 9 لینڈ سلائیڈنگ، اور بجلی کے حادثہ میں ہلاک ہونے کی جانکاری ہے ۔

محصولات کے وزیر را شوک نے کہا کہ ریاست میں  666 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوۓ، 2949 مکانات کو شدید نقصان پہنچا  ہے اور 17750 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ کن بارش کی وجہ سے 1,29,087 ہیکٹر زرعی فصلیں اور 7,942 ہیکٹر باغبانی فصلیں ضائع ہوئیں ۔موسلا دھار بارش کے سبب اس سال 11,768 کلومیٹر سڑکیں، 1152 پل، 122 بنیادی صحت مراکز ، 2249 آنگن واڑی مراکز اور 95 آبپاشی تالاب کو نقصان پہنچا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ راحتی کام تیز رفتاری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ راحتی کاموں کو انجام دینے کے لئے اضلاع میں 857 کروڑ روپے دستیاب ہیں۔سیلاب سے متعلقہ آفات میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ وئے جار ہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جا رہا ہے جس میں 4 لاکھ روپے کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ بھی شامل ہے ۔ریاست میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کے مراکز اور رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لئے ہوۓ افرادکو بھی روزمرہ کی ضروری اشیاء دی جارہی ہیں ۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ جملہ 21 اضلاع کے لئے 200 کروڑ روپے ریلیف فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔ گھروں کے نقصان کی بھرپائی کے لئے راجیو گاندھی رہائشی اسکیم کے تحت متاثرین کے کھاتوں میں جمع کرنے کے لئے 300 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں ۔ پوری طرح برباد ہونے والے گھر کے لئے 5 لاکھ روپے ، نصف گھر برباد ہونے پر 2.40 لاکھ روپے اور جزوی نقصان والے گھروں کے لئے 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔ تباہ ہونے والی فصلوں کے لئے فی ہیکٹر 25 ہزار روپے کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...